آنکھوں کے آگے اس طرح کے کالے حلقے پڑ گئے ہیں تو جانیں زبیدہ آپا کا بتایا وہ آسان طریقہ جس سے ہو کالے حلقے جلد ہی ختم اور چہرہ چمکے

image

آنکھوں کے سیاہ حلقے چھپانے کے لئے خواتین بہت زیادہ پریشان نظر آتی ہیں، اور اس پریشانی کے عالم میں ان کے یہ حلقے مزید بڑھ جاتے ہیں، اور پھر ڈھیر سارا میک اپ کرکے چھپانا پڑتا ہے، جس سے چہرے پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے کارآمد ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں، جن کے استعمال سے گھر بیٹھے آپ کے بھی کالے حلقے ختم ہو جائیں گے:

ٹپس:

٭ اُبلے ہوئے چقندر کھائیں، چاہے اس کو سالن کے ساتھ کھائیں یا سلاد کے ساتھ، کیونکہ چقندر میں رنگ صاف کرنے والا مادہ شامل ہوتا ہے یہ آپ کی رنگت بھی نکھارے گا اور کالے حلقوں سے چھٹکارہ بھی دلوائے گا۔

٭ روزانہ 8 سے 9 گلاس پانی پیئیں، ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بھی کالے حلقے پڑ جاتے ہیں۔

٭ ایک آلو کو ابالیں، اس کو چھیل کر کچلا کرلیں اور اس کو برف کے کیوبز میں 5 منٹ کے لئے ڈال کر چھوڑ دیں، پھر اس آلو کے کچلے کو چہرے پر لیپ کرکے 15 منٹ چھوڑ دیں، اس کے بعد برف کے ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ یوں کال حلقے بھی ختم ہو جائیں گے۔

٭ بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی پر زیتون کا تیل لگا کر اس کو رات سونے سے قبل آنکھوں کے گرد لگائیں۔ یہ تمام ٹپس آپ بھی استعمال کریں اور بہت جلد فائدہ اٹھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Ankho Se Halke Khatam Karne Ka Tarika By Zubaida Appa

Ankho Se Halke Khatam Karne Ka Tarika By Zubaida Appa - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ankho Se Halke Khatam Karne Ka Tarika By Zubaida Appa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.