کیا آپ کی آنکھوں کے گرد بھی سیاہ حلقے ہیں؟ تو جانیں انہیں ختم کرنے کے لیے چند مفید مشورے

image

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے مرد و خواتین دونوں کے لیے ہی بہت مسئلے کا باعث بنتے ہیں۔ خواتین کے لیے سیاہ حلقوں کو میک اپ کے ذریعے چھپانا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو الگ سے کنسیلر خریدنا پڑتا ہے۔ اگر سیاہ حلقوں کی وجوہات کا ذکر کیا جائے تو اس میں نیند صحیح سے پوری نہ ہونا سرِ فہرست ہے، اس کے علاوہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی بھی آنکھوں کے حلقوں کی وجہ بنتی ہے۔

بہت سے افراد انہیں ختم کرنے کے لیے مہنگے مہنگے پروڈکٹس خریدتے ہیں لیکن کیا ہی اچھی بات ہو اگر اس کا علاج بغیر پیسے ضائع کیے باآسانی ہوجائے۔

آج ہم آپ کو چند ٹپس بتانے والے ہیں، جنہیں اپنا کر آپ سیاہ حلقوں سے چھٹکارا حاصل کرلیں گی۔

1) ٹماٹر سے سیاہ حلقوں کو ختم کریں

ٹماٹر وہ سبزی ہے جو کہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، لال ٹماٹر سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے بہترین ہیں۔ ٹماٹر ناصرف حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ اسے پورے چہرے پر ملنے سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔ حلقے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کا رس لیں اور اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملائیں اور اسے آنکھوں کے نیچے لگالیں۔ 10 منٹ منٹ بعد اسے دھو لیں۔ یہ عمل 1 ہفتہ تک روز کریں۔

2) برف کا استعمال

بہت سے لوگ سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے برف کا استعمال کرتے ہیں، یہ بھی بہترین طریقہ ہے۔ برف جلد کو صحت مند کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس سے آنکھوں کے گرد ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ اس کے علاوہ آپ کھانے کا چمچ فریزر میں رکھیں اور ١٠ منٹ بعد نکال کر آنکھوں پر لگائیں۔ دن میں 4 سے 5 بار یہ عمل کریں اور پھر کمال دیکھیں۔

3) آلو کا استعمال

آلو جِلد کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ ایک آلو کو پیس کر ان کا رس نکال لیں، پھر اس رس میں روئی بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں، 15 منٹ بعد آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، آپ کے سیاہ حلقے مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Ankhon Ke Halke Dur Karne Ka Tarika

Ankhon Ke Halke Dur Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ankhon Ke Halke Dur Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.