چہرے پر جھریاں اور نشان بُرے لگتے ہیں ۔۔ خواتین کے چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر عیسیٰ نے کونسا علاج بتایا جو آپ بھی گھر بیٹھے کر سکتی ہیں؟

image
انسان کی عمر بڑھنے کا تعلق دل اور دماغ دونوں سے ہے، بعض لوگ بڑے خوش مزاج، ہنس مکھ، اور باغ و بہار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی ان کو ٹوکے تو ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ ارے ہمارا دل تو جوان ہے،اسی طرح کچھ لوگ عین جوانی میں ہی یہ سوچ لیتے ہیں کہ بس اب تو ہنسنے بولنے کی ہماری عمر ہی گزر گئی۔ اب تو بچوں کی انجوائے کرنے کی عمر ہے، یہی سوچ انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ بہت زیادہ منفی سوچ رکھتے ہیں ہر چیز کا تاریک پہلو دیکھتے ہیں،جس سے ان کے چہرے پر تفکر اور پریشانی کی وجہ سے عمر سے پہلے ہی جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں۔

اسی لئے یہ کہا جاتا ہے کہ اچھی سوچ اور اچھا مزاج انسان کوہمیشہ جوان ورعنا رکھتا ہے اورمثبت سوچ رکھنے والا انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔ اسی لئے اگر ہمیشہ جوان رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اپنی سوچ مثبت رکھیں اوراس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھیں۔ کیونکہ اگر خوراک صحیح ہوگی تو جسمانی نظام بھی صحیح رہے گا اور صحت اچھی ہوگی تو چہرے پر بھی تازگی رہے گی۔

یہاں ہم آپ سے ڈاکٹرعیسٰی کا ایسا کرشماتی نسخہ شئیر کر رہے ہیں جس کو استعمال کرنے کے بعد لوگ آپ سے آپ کے حسن اور جوانی کا راز پوچھنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ اور آپ کو خود یہ لگے گا کہ دن بدن آپ کم عمر ہوتے چلے جا رہے ہیں ،آپ کی جلد چمکنے لگی ہے اور آپ دوبارہ سے جوانی میں قدم رکھ چکے ہیں۔

چاول (ابلے ہوئے) 2 سے 3 ٹیبل اسپون

ایلوویرا جیل( فریش یا بازار کا) 1 ٹیبل اسپون

جوجوبا آئل 1ٹی اسپون

ٹماٹر کا پیسٹ 1 ٹیبل اسپون

اب ٹماٹر کے پیسٹ کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں، اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ملائیں۔ یہ شاندار کرشماتی جادوئی کریم تیار ہے۔ اب اس کو چہرے پر لگائیں،10 سے 15 منٹ لگائیں،پھر ہلکے ہاتھوں سے مل کر اتار لیں۔اب چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔ یہ دن میں ایک دفعہ یا دو دفعہ لگا سکتے ہیں 15 دن بعد ہی لوگ آپ سے آپ کے حسن و جوانی کا راز پوچھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

نائٹ کریم:

جوجوبا آئل آدھا ٹی اسپون

روز ہپ آئل 4 قطرے

اوپر دئیے گئے پیسٹ کو دن میں لگانے کے بعد رات میں آپ یہ دونوں آئل مکس کر کے اپنے چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کر لیں۔اس کے بعد ان چیزوں کا کمال دیکھیں،رزلٹ دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے۔
You May Also Like :
مزید

Anti Aging Beauty Tips

Anti Aging Beauty Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Anti Aging Beauty Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.