سیب سے کریں گردوغبار سے متاثر چہرے کو صاف
دن بھر کے کام اور بھاگ دوڑ میں گردوغبار سے چہرے کی جلد بہت متاثر ہوجاتی ہے ۔ آپ کے چہرے کوخصوصی کیئر کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اس لیے ایک عدد سیب اور آدھ کپ زیتون کا تیل لیں ۔ پھر سب سے پہلے سیب کو دھوکر اُسے کاٹ لیں اور بیج والا حصہ نکال لیں ۔ سیب کو چھری کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ بلینڈر میں سیب کے ٹکڑوں کو ڈالیں اور آدھ کپ زیتون کا تیل بھی شامل کرلیں ۔ بلینڈر کو سات منٹ تک چلائیں اور مکسچر تیار کرلیں اور پھر اس مکسچر کو بوائلر میں ڈال کر کچھ منٹ کے لئے گرم کرلیں ۔ اب اس کو ٹھنڈا کرکے کسی اور ڈبے میں محفوظ کرلیں ۔ اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں کی مدد سے جلد پر
لگائیں اور مسلیں اور رات بھر لگا رہنے دیں اب اس کو صبح میں دھولیں