عائشہ عمر کی گوری اور چمکدار اسکن کا راز کیا ہے؟ اداکارہ نے اپنی خوبصورتی کے حوالے سے اسکن کئیر روٹین مداحوں سے شئیر کردی

image

عائشہ عمر پاکستانی کی ایک جانی مانی اداکارہ ہیں جنھوں نے سالوں محنت کرنے کے بعد انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے، عائشہ نے کامیڈی ڈرامہ بُلبُلے میں خوبصورت کے کردار سے بہت شہرت حاصل کی ہے۔ ڈرامے میں خوبصورت نام کے پیچھے کی وجہ انکی گوری رنگت اور چمکدار جلد ہے۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے اپنی اسکن کئیر روٹین اپنے مداحوں سے شئیر کی ہے، جس میں انھوں نے اپنی صحت مند اور جوان دکھنے والی جلد کے راز سے پردہ اٹھایا۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کیسے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اپنی اسکن کا خیال رکھتی ہیں۔

عائشہ عمر کی اسکن کئیر روٹین:

۔ عائشہ کہتی ہیں کہ وہ رات کو گھر آنے کے بعد سب سے پہلے اپنے میک اپ صاف کرتی ہیں، جس کے لیئے وہ ناریل کے تیل کا استعمال کرتی ہیں

۔ آئل سے میک اپ صاف کرنے کے بعد وہ فیس واش کرتی ہیں

۔ اسکے بعد فیس ماسک لگاتی ہیں، ماسک وہ ہفتے میں ایک بار استعمال کرتی ہیں

۔ پھر (عرقِ گلاب) اسکن ٹونر چہرے پر اسپرے کرتی ہیں

۔ اگر آپ کو ایکنی پروبلم ہے تو، ٹونر جذب ہونے کے بعد ایکنی سیرم ان جگہاوں پر لگائیں جہاں ایکنی یا اسکے دھبے موجود ہیں۔

۔ آخر میں وہ ہونٹوں پر لِپ بام لگا لیتی ہیں، یہ ہے انکی اسکن کئیر روٹین جو آپ بھی فولو کرسکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Ayesha Omar Skincare Routine

Ayesha Omar Skincare Routine - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ayesha Omar Skincare Routine. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.