الوں کے جھڑنے اور گنج پن سے آجکل صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی پریشان ہیں اور مختلف ٹوٹکے سب ہی کرتے رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ گنج پن اور بال جھڑنے جیسے مسائل میں پیاز کے تیل کو بنا کر لگائیں کہ آپ جلد ہی بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنا سکیں۔
ٹپ:
تیل بنانے کا طریقہ:
٭ پیاز کو چھیل کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
٭ ایک بوتل میں کوئی بھی تیل ڈالیں اور ان پیاز کے ٹکڑوں کو ڈال کر سات دن کے لئے بند کردیں۔
تیل لگانے کے 3 آسان طریقے:
٭ بوتل کو استعمال سے پہلے اچھی طرح ہل ئیں۔سر میں جڑوں میں اچھی طرح مالش کرلیں اور دو گھنٹے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
٭ ہفتے میں ایک بار اسی تیل میں دہی ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگا کر چھوڑ دیں اور بعد میں شیمپو سے سر دھو لیں۔
٭ اس تیل کو کانوں کے پیچھے والے بالوں کی جڑوں میں بھی لگائیں اور پھر بال دھو لیں۔
یہ تیل ان طریقوں سے استعمال کرنے پر آپ کے بالوں کو نہ صرف بڑھائے گا بلکہ گنج پن کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔