اگر آپ کے بھی بال نہیں بڑھتے تو جانیں تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے جن سے آپ کے بال بھی ہو جائیں گے گٹھنوں تک لمبے اور بے حد مضبوط

image

لمبے بال ہر عورت کا خواب ہوتا ہے لیکن انہیں لمبے کرنے میں مہینوں سے سال تک کا عرصہ لگ جاتا ہے، آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن کو اپنا کر آپ قدرتی طریقے سے بالوں کو بڑھا سکتے ہیں۔

بال بڑھانے والی چند عادات

• یہ سوچ بلکل غلط ہے کہ بالوں کی نوکیں کاٹنے سے بالوں کی لمبائی میں فرق آتا ہے، درحقیقت یہ اسپلٹ اینڈز کو ختم کر کے ان کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے، ہر 3 ماہ میں ایک بار بالوں کی نوکیں لازمی کاٹنی چاہیئے۔

• شیمپو بالوں کو صاف کرنے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کریں، روزانہ کی بنیاد پر شیمپو کرنا بال خراب کر دیتا ہے اور پھر یہ بڑھتے نہیں ہیں۔

• شیمپو کے بعد صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر کا استعمال کرنا لازمی ہے، لیکن یہ یاد رکھیں کہ اسے بالوں کی جڑوں پر استعمال نہ کریں۔

• بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا بےحد ضروری ہے، تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں ٹوٹنے اور جھڑنے سے روکتا ہے، ہفتے میں دو مرتبہ تیل لگانے کی عادت بنا لیں۔

• بالوں میں کنگھی یا برش پھیرنے سے سر کی جلد میں خون کی روانی تیز ہوتی ہے، جو لوگ بالوں کو بہت کم کنگھی کرتے ہیں ان کے بال زیادہ جھڑتے ہیں، اس لئے روز رات کنگھی ضرور کریں۔

You May Also Like :
مزید

Baal Badhane Karne Ka Tarika

Baal Badhane Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Baal Badhane Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.