اگر آپ بال نہیں کٹواتیں تو۔۔ جانیں ماہرین بالوں کو کتنے عرصے بعد لازمی کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ جس سے بال لمبے ہوں

image

اکثر خواتین کو بال لمبے کرنے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ وہ بال ہی نہیں کٹواتی ہیں، کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کے بال چھوٹے ہوجایں گے اور دوبارہ نہیں بڑھیں گے، جبکہ یہ ایک غلط خیال ہے جو کہ لوگوں ذہنوں میں جگہ بنا گیا ہے۔

آئیے جاتنے ہیں ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق:

کتنے عرصے بعد بال کٹوانے چاہیئے اس حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ، ہر 6 سے 8 ہفتوں بعد بالوں کی ٹریمنگ لازمی کروانی چاہیے جبکہ مرد حضرات بھی اسی وقفے سے بال کٹوائیں۔

جن خواتین کے بال لمبے ہیں وہ جتنے مرضی چاہیں انہیں ٹرم یعنی نیچے سے کٹوا سکتی ہیں، اس سے دو منہ کے بال ہونے سے بچ جائیں گے۔ لیکن جن کے بال زیادہ لمبے نہیں ہیں وہ کوشش کریں کہ انہیں نیچے سے اتنا کاٹا جائے کہ دو منہ کے بال ختم ہوجائیں۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ، آپ کے بال مردہ کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں اوراگر ان کی اندرونی ساخت کھل جائے تو یہ سرے سے ٹوٹنے لگتے ہیں جسے ہم دو منہ کے بال ہونا کہتے ہیں۔

اسلیئے ضروری ہے کہ بالوں کو ہر ڈیڑھ سے دو مہینے بعد لازمی کٹوائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے بال صحت مند رہیں گے اور ان کی لمبائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Baal Kab Katna Chahiye

Baal Kab Katna Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Baal Kab Katna Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.