کیا کیمیکل والی چیزیں استعمال کرکے آپکا چہرہ اور بال بھی خراب ہوگئے ہیں؟ قدرتی اجزاء سے تیار کئے گئے مشروبات جسے پی کر آپکے بال اور چہرہ چمک اٹھے

image

گورے رنگ کی قدر و قیمت کسی زمانے میں بھی کم نہیں ہوئی, پرانے زمانے میں خواتین رنگ گورا کرنے کیلیئے مختلف اشیاء اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی تھیں لیکن جیسے جیسے زمانہ آگے بڑھتا گیا ویسے ویسے قدرتی چیزوں کی جگہ کیمیکل والی اشیاؤں نے لینا شروع کردی. جہاں ایک طرف ان کے فوری فائدے ہیں وہیں دوسری طرف نقصانات بھی ہیں جبکہ اسکے برعکس اگر آپ قدرتی اشیاء کا چناؤ کرتی ہیں تو اسکے کوئی بھی منفی اثرات نہیں ہوتے بلکہ یہ اندرونی اور بیرونی طور پر فائدہ ہی پہنچاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو رنگ گورا کرنے والے کچھ قدرتی مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جنھیں پی کر آپ کی رنگت کھل جائے گی۔

آملہ کا جوس:

۔ آملہ دو عدد

۔ زیرہ ایک چائے کا چمچ

۔ کالی مرچ تین عدد

۔ نمک ایک چٹکی

۔ کڑی پتا چھ سے سات پتے

۔ ایک کپ پانی

ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر اسکا جوس بنالیں اور ایک گلاس میں چھان کر نکال لیں پھر اس میں ایک چمچ شہد شامل کرکے صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے پی لیں, اس سے آپکی اسکن چمک جائے گی اور بال بھی موٹے ہونگے۔

پپیتے کا جوس:

۔ پپیتا ایک کپ

۔ انار آدھا کپ

۔ گاجر ایک چوتھائی کپ

۔ پسی ہلدی اور کالی مرچ ایک ایک چٹکی

۔ لیموں کا رس دو چمچ

۔ پانی 200 ملی لیٹر

ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر اسکا جوس بنالیں اور ایک گلاس میں نکال کر روزانہ نہار منہ پئیں. اس کے استعمال سے آپکے پورے جسم کا رنگ صاف ہوجائے گا۔

پالک کا جوس:

۔ پالک ایک کپ

۔ کھیرا پانچ سے چھ سلائس

۔ ادرک کا ٹکڑا ایک انچ جتنا

۔ لیموں کا رس دو چمچ

۔ ایک کپ پانی

ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر اسکا جوس بنالیں اور ایک گلاس میں چھان کر نکال لیں اور روزانہ پئیں, اسے پینے سے آپکی جلد صاف شفاف اور چمکدار ہوجائے گی۔

ٹپ:

۔ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی کوئی بھی چیز اپنا اثر دکھانے میں تھوڑا وقت لگاتی ہے اسلئیے جب بھی کوئی ڈرنک بنائیں تو کم سے کم ایک مہینے تک اسکا باقائدگی سے استعمال کریں اسکے بعد فرق آپ خود محسوس کریں گی۔

۔ جوس ہمیشہ تازہ بنا کر پئیں۔

You May Also Like :
مزید

Baal Lambe Aur Rang Gora Karne Wali Drink

Baal Lambe Aur Rang Gora Karne Wali Drink - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Baal Lambe Aur Rang Gora Karne Wali Drink. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.