بال سیدھے کرنا اب ہوگیا ہے آسان کیونکہ ڈاکٹر بلقیس نے بتا دیا ہے سب سے آسان گھریلو طریقہ جو صرف 15 منٹ میں بالوں کو سیدھا کردے

image

بال لمبے اور اچھے خوبصورت نظر آئیں، اس کے لئے خواتین اپنے بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کئی قسم کے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں، کوئی ریبانڈنگ کا سہارا لیتی ہیں تو کچھ گھریلو ٹپس استعمال کرتے ہوئے انڈہ، دہی اور مایونیز کے ہیئر ماسک لگاتی ہیں۔ کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر وہ صرف انڈے کی سفیدی بالوں میں لگائیں گی اور پھر بالوں کو سیدھا کنگھا کریں گی تو ان کے بال سیدھے بھی ہوں گے اور لمبے بھی دکھائی دیں گے۔

لیکن ان کے بال گھریلو چیزوں سے نہ تو سیدھے ہوتے ہیں اور نہ ہی جاندار اور پھر یہ لوگ سیلون کے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں، لیکن اب چونکہ عید بھی قریب ہے تو جناب پیسے خرچ کرنے سے بچ جائیں کیونکہ ڈاکٹر بلقیس نے ایسی بہترین اور شاندار گھریلو ٹپ بتائی بالوں کو سیدھا کرنے کی جو آزمودہ بھی ہے اور 15 منٹ میں رزلٹ بھی دیتی ہے۔ اس لئے اب دیر نہ کریں ہماری ویب کے بیوٹی کارنر سے جانیئے بالوں کی خوبصورتی کو نکھارنے اور سیدھا کرنے کی میجک ٹپ۔

ٹپس:

٭ چار چمچ السی کے بیجوں کو ایک پتیلی میں ڈالیں، ساتھ ہی اس میں 4 چمچ ساگو دانہ شامل کیجیئے اور ایک کپ پانی ڈال کر 20 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں ، جس کے بعد ایک گاڑھا جیل نما محلول تیار ہو جائے گا۔ اب اس کو نیم ٹھنڈا کرلیں۔

٭ بالوں کو کنگھا کریں اور اس جیل کو بالوں میں لگائیے اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ آپ دیکھیں گی کہ بال سیدھے ہو جائیں گے۔

احتیاط:

٭ جن خواتین کے بال موٹے اور سخت ہیں ان کو زیادہ وقت لگ سکتا ہے، اس لئے وہ کوشش کریں کہ 15 منٹ کے بعد سر دھو لیں اور 1 گھنٹے بعد یہ عمل دوبارہ کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Baal Sidha Karne Ka Tarika By Dr Bilquis

Baal Sidha Karne Ka Tarika By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Baal Sidha Karne Ka Tarika By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.