پہلے سفید بالوں کا ہونا عمر کو ظاہر کرتا تھا لیکن اب ہر عمر کے لوگوں میں سفید بالوں کی شکایت ہورہی ہے، مرد حضرات تو پھر بھی اتنا دھیان نہیں دیتے لیکن خواتین اپنی عمر اور خوبصورتی کے معاملے میں زرا حساس ہوتی ہیں اور کیوں نہ ہوں جوان اور حسین دکھنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔
اگر آپ کے بال روکھے سوکھے اور اندر سے گرے یا سفید ہورہے ہیں اور آپ کیمیکل والی ڈائی کروا کے اپنے بال خراب نہیں کرنا چاہ رہی ہیں تو آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں بال کالے کرنے کا ایسا آسان طریقہ جس کے استعمال سے نہ صرف سفید بال اندر تک کالے ہوجائیں بلکہ بالوں میں چمک بھی آجائے گی۔
ڈارک براؤن کرنے کیلیئے:
کچھ لوگوں کو کالے رنگ کے بال اچھے نہیں لگتے اور ایسے میں لوگ انھیں مہندی لگانے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن صرف مہندی لگانے سے بالوں میں وہ رنگ نہیں آتا جو وہ چاہتی ہیں۔ ڈارک براؤن بال کرنے کیلیئے آپکو کرنا یہ ہے کہ
چھوٹی دیگچی میں دو گلاس پانی ڈال کے اس میں 4 سے 5 چمچ چائے کی پتّی شامل کر کے اسے ابال لینا ہے، جب ابل جائے تو اسے ایسے ہی ٹھنڈا ہونے کیلیئے چھوڑ دیں۔
اب ایک پیالے میں 100 گرام مہندی اور 50 گرام بِھنگ راج پاؤڈر ملا کے اس میں چائے کی پتی والا پانی چھان کر ڈال دیں اور اچھے سے ملا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں
اگلے دن اس پیسٹ میں دو انڈے کی زردی شامل کر کے مکس کریں اور پورے بالوں پر اچھی طرح سے لگائیں (اگر آپ کے بال بہت خشک ہیں تو 2 چمچ سرسوں کا تیل بھی دال سکتے ہیں)۔
یہ آمیزہ لگانے سے پہلے بالوں کو صحیح سے سلجھا لیں اسکے بعد لگا کر جوڑا باندھ لیں اور تین گھنٹوں کیلیئے شاور کیپ پہن کر چھوڑ دیں، اسکے بعد سر دھو لیں
بالوں کو کالا کرنے کیلیئے:
بالوں کو مزید ڈارک رنگ یا کالا کرنے کیلیئے پہلے تو اوپر دیا گیا مہندی کا لیپ بالوں پر لگائیں اسکے بعد اگلے دن آگے بتایا جانے والا لیپ لگائیں
100 گرام انڈِیگو پاؤڈر میں گرم پانی ملا کر اسکا پیسٹ بنالیں اور ایک گھنٹے کیلیئے رکھ دیں، اسکے بعد وہ تھوڑا خشک ہونے لگے گا تو اس میں تھوڑا پانی اور ملا کر پتلا کرلیں تا کہ بالوں میں آرام سے لگ سکے
اب اس آمیزے کو بالوں پر لگا کے دو گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں اور پھر سر دھو لیں، بال کالے یا ڈارک رنگ کے ہوجائیں گے اور اس میں نئی جان اور چمک بھی آجائے گی۔