میرے بالوں میں خُشکی سے زخم ہوگئے تھے ۔۔ بالوں کو خشکی کیسے ختم کریں؟ چند ایسے طریقے جو خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں

image

یہ جملہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ "ایک صحت مند جسم میں، ایک صحت مند دماغ رہتا ہے" ویسے ہی اگر آپ کو بالوں کے مسائل کا سامنا ہے تو کہیں نہ کہیں یہ ناموافق طرز زندگی کا نتیجہ ہے۔ آج پچاس فیصد سے زیادہ خواتین کو خشکی کے مسائل کا سامنا ہے، خشکی کھجلی، جلن اور سر کی جلد کو چکنائی یا مکمل طور پر خشک اور خراب کر دیتی ہے۔ آپ کے گہرے رنگ کے لباس پر مسلسل گرنے والے چھوٹے چھوٹے سفید ذرات سے خود اعتمادی میں کمی محسوس ہوتی ہے اور یہ آپ کے رویے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ خشکی طبی طور پر آپ کی کھوپڑی کو کمزور کرتی ہے۔

لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم آپ کے لیے کچھ بہت ہی زبردست ٹپس لائے ہیں جو آپ کے بالوں کو خشکی سے پاک کردیں گے۔

کنگھی تبدیل اور صاف کرنا:

بال ہمارے جسم کا نازک حصہ ہیں اور یہ ہر کسی کو عزیز ہوتے ہیں، ہم سب اپنے بالوں میں کنگھی کرتے ہیں پر کیا آپ کو پتا ہے کنگھی کا غلط استعمال بالوں سے متعلق بڑے مسائل پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اگر آپکا برش کھردرا ہے تو آج ہی اسے تبدیل کریں کیونکہ یہ سر کی جلد پر چھالے کردیگا اور اس سے آپکو انفیکشن ہوجائے گا۔ بالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کنگھی کی صفائی کا بھی دھیان رکھیں، گرم پانی میں اینٹی سیپٹک لوشن ڈال کر برش کو دھوئیں اس سے برش پر لگی دھول اور جراثیم ختم ہوجائیں گے۔ اپنی کنگھی یا بالوں سے متعلق سامان کسی کے ساتھ ہرگز شئیر نہ کریں۔

بالوں کو دھونا:

اگر آپکو خشکی کا مسئلہ ہے تو روزانہ اپنے بالوں کو دھوئیں کیونکہ جلد کی تمام گندگی کو صاف کرنے کے لیے شیمپو کا باقاعدہ استعمال ضروری ہے۔ کام کرنے والی خواتین کو خشکی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس کی وجہ باہر کی دھول مٹی اور موسمی حالات ہیں۔ روزانہ استعمال کے لیے ایسا شیمپو خریدیں جو سر کی جلد پر نرم ہو اور اس میں سویا پروٹین اور بادام کا تیل ہو۔ سویا پروٹین سر کی جلد کو صاف کرتا ہے اور بادام خشکی کو دوبارہ ہونے سے روکتا ہے۔

روزمیری آئل اور ایسنس کا استعمال:

اگر باقاعدگی سے شیمپو کرنے کے باوجود بھی خشکی ختم نہیں ہوتی تو پھر مضبوط خشکی کیلیئے مضبوط چیز کی ضرورت ہے جیسے کہ روز میری آئل، یہ خشکی کے سنگین مسائل سے نمٹنے کیلیئے مشہور ہے۔ روزمیری کا تیل بالوں کو سفید ہونے اور خشکی کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ کسی بھی تیل میں روزمیری کے چند قطرے ڈال کر بالوں کی اچھے سے مساج کریں اسکے بعد بالوں کو گرم تولیئے سے لپیٹ کر چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور بعد میں شیمپو کر لیں۔

چند گھریلو نسخے:

۔ لہسن کے چند جَوئے لیکر اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ ہموار پیسٹ میں تبدیل نہ ہوجائے، پھر اس پیسٹ کو اپنی کھوپڑی پر لگائیں اور اسے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اسکے بعد اپنے بالوں کو کسی شیمپو سے دھولیں۔

۔ سب سے پہلے اپنے بالوں کو خشک کرکے اس پر زردی لگائیں، زردی لگانے کے بعد اپنے بالوں کو ایک گھنٹے کے لیے پلاسٹک کیپ سے ڈھانپ لیں۔ پھر شیمپو کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بالوں کو آہستہ سے دھوئیں۔ سر سے انڈے کی بدبو دور کرنے کیلیئے بالوں کو دو بار بھی دھو سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Balo Se Dandruff Khatam Karne Ka Tarika

Balo Se Dandruff Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Balo Se Dandruff Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.