آپ کی بچی کے بال بہت ہلکے ہیں،بال بنانے میں سر کی جلد نظر آتی ہے؟ تو پھر ڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے

image
اگرآپ کی بچی کے یا آپ کے بال بہت ہلکے ہیں اور آپ ان کے ہلکے پن سے پریشان ہیں، خاص کر ماتھے کی پوری پٹی پر صرف رواں ہے بال نہیں ہیں توڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔ اس کے استعمال سے بال میں گھنا پن بھی آئے گا اور بال صحت مند اور چمکدار ہوجائیں گے۔

بادام 2 کھانے کے چمچ، چھوٹی ہڑ 2 کھانے کے چمچ، میتھی دانہ 2 کھانے کے چمچ، ناریل کا پانی ایک کپ

بادام، چھوٹی ہڑ، میتھی دانہ کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ اب اس کو ایک اسپرے بوتل میں بھرلیں اور اس میں ناریل کا پانی ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں اورپھر اس کو 3 سے 4 دن کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔3 سے 4 دن بعد اس کو نکال کر چھان لیں اور اب اس پانی کا اسپرے اچھی طرح اپنے بالوں میں کریں خاص کر جہاں جہاں بال کم ہیں۔ دو گھنٹے بعد کسی ہربل شیمپو سے سر دھو لیں۔ کچھ ہی دن کے باقاعدہ استعمال سے آپ کو بالوں میں واضح فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اس نسخے کے ساتھ ساتھ اگر آپ جنجرآئل بھی استعمال کریں تو بالوں کا ہلکا پن جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ اور جلد ہی آپ کے بال گھنے اور لمبے ہو جائیں گے۔
You May Also Like :
مزید

Balon Ka Halka Pan

Balon Ka Halka Pan - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Balon Ka Halka Pan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.