اگر آپ کے بالوں میں بھی خشکی ہوگئی ہے تو اس کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کے لیے یہ آسان گھریلو ٹپ آزمائیں اور بالوں کو مضبوط، سلکی اور خشکی سے پاک بنائیں

سردی کا موسم ہو یا گرمی کا بالوں میں خشکی کا مسئلہ آج کل بہت عام ہے۔ اور صرف خشکی ہی نہیں بلکہ اس کی وجہ سے گرتے بالوں کو کنٹرول کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا کیونکہ بالوں کی جڑوں میں خشکی اندر تک گھس جاتی ہے اور اس سے جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔

خشکی کی وجہ تو البتہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہو پاتا کیونکہ یہ بالن کی صفائی نہ کرنے اور دیگر صحت کے مسائل کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بالوں میں خشکی ایک فنگس میلاسیزیافر کی وجہ سے بھی ہوتی ہے اور یوں ایک سے دوسرے میں منتقل بھی آسانی سے ہوجاتی ہے۔

اگر آپ کے بھی ساتھ بالوں میں خشکی کا مسئلہ ہے تو جانیں اس کو کنٹرول کرنے کا گھریلو اور آسان نسخہ جو کرے خشکی دور اور بالوں کی جڑیں مضبوط۔

ٹپ

ایک پیاز کو کدوکش کرلیں۔ اور اس کو چھان کر پیاز کا رس الگ کرلیں۔

اس رس میں دو چمچ ناریل کا تیل اور لونگ کا تیل مکس کرلیں۔

اس مکسچر کو ہفتے میں دو مرتبہ لگائیں اور ایک گھنٹے بعد بالوں کو کسی اچھے ڈینڈرف شیمپو سے دھو لیں۔

لیجئیے خشکی بھگاؤ ٹپ آپ کے لئے حاضر ہے۔ اب اس کو باقاعدگی سے استعمال کریں اور نتائج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

YOU MAY ALSO LIKE :

Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika

Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.