بالوں کے لئے کئی قسم کے ٹوٹکے ہم بھی آپ کو بتاتے رہتے ہیں اور یقیناً آپ بھی کرتی رہتی ہوں گی۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کالی مرچوں کو صرف کھانے کے لئے استعمال نہ کریں بلکہ اس کا یہ منفرد فائدہ بھی جان لیں تاکہ آپ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔
ٹپ
٭ ایک پیالی میں چار چمچ کالی مرچ پاؤڈر لیں اور اس میں چار چمچ ناریل کا تیل ڈال کر ایک رات کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ اگلی صبح بھیگے ہوئے تیل کو ایک بوتل میں بھر لیں۔
٭ اور بچ جانے والی کالی مرچ کو انڈے میں پھنیٹ کر لیپ کو سر میں لگا کر دو سے تین گھنٹے بعد دھو لیں۔
٭ اس تیل کو آپ نارمل تیل کی طرح استعمال کریں یہ آپ کے بالوں کو لمبا، گھنا بھی کرے گا اور بالوں کو ٹؤٹنے سے بھی بچائے گا۔