ہم کیلے کھاتے ہیں اور ان کے چھلکے فوری پھینک دیتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسا بتانے والے ہیں جس کے بعد آپ بھی کبھی کیلے کے چھلکے پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گی۔
تو چلیں پھر ایسی ٹپ جان لیں جس سے آپ کیلے کے چھلکوں سے اپنے پاؤں خوبصورت بنا سکتی ہیں تاکہ آپ بھی کر سکیں گھر پر ہی پیڈی کیور۔
ٹپ
• کیلے کے چھلکوں میں امینو ایسڈز اور وٹامنز ہوتے ہیں، جس کے استعمال سے آپ کے ہاؤں بہت کم وقت میں نرم و ملائم اور چمکدار ہو سکتے ہیں۔
• کیلے کے چھلکوں سے پاؤں کا مساج کریں، تلووں پر بھی اسے اچھی طرح ملیں۔
• پھر مزید کیلے کے چھلکوں پر چینی چھڑک کر اس سے پیروں کو خوب ملیں اور اچھی طرح اسکرب کریں۔
• اب نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اس میں دونوں پاؤں بھگو لیں۔
• پھر پاؤں کو اس پانی میں رگڑیں، اور برش سے ناخن وغیرہ صاف کریں۔
• اب پاؤں دھو کر ان پر کوئی اچھا لوشن لگائیں اور موزے پہن لیں۔
• ہر ہفتے ایسا کرنے سے پاؤں چمکدار، نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔