کیلے میں موجود آئرن اور فائبر آپ کے جسم کے لئے بہت فائدہ مند ہے یہ نہ صرف صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ بالوں کی صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔ بتائی گئی یہ ٹپ بالوں میں استعمال کریں آپ دیکھیں گی کہ آپ کے بے رونق بالوں میں آئرن کی طاقت کیا مثبت نتائج لائے گی اور ہوجائیں گے یہ اتنے چمکدار اور نرم ملائم کے کھنگا بھی آسانی سے ہوجائے۔

ٹپ
٭ ایک کیلے کو چھیل کر بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں ایک لیموں کا رس، ایک چٹکی نمک اور ایک چمچ ایلوویرا جیل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں کہ سارے کیلے مکس ہوجائیں۔
٭ اب اس میں دو چمچ دہی شامل کر کے بالوں میں بیس منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں۔
٭ اس کے مستقل استعمال سے آپ کے بالوں میں جان آجائے گی، بال لمبے، گھنے، خوبصورت اور چمکدار ہوجائیں گے۔