موسم کی تبدیلی انسانی صحت پر بہت گہرے اثرات مرتب کرتی ہے اور یہ اثرات صرف طرز زندگی کو متاثر نہیں کرتے بلکہ اس سے انسان کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے جس کا اگر درست انداز میں خیال نہ رکھا جاۓ تو وہ بے رونق ہو چاتی ہے
مون سون یا بارشوں کے موسم میں جلد پر اثرات
ہمارے ملک میں عام طور پر جون جولائي کو مون سون کا موسم قرار دیا جاتا ہے اس موسم میں شدید گرمی ، حبس اور پسینہ کی وجہ سے جلد پر دھول مٹی جم جاتی ہے اور مسام کھل جاتے ہیں جو کہ رنگت کو خراب کر کے اس کو چپچپا بنا دیتی ہے کسی بھی میک اپ کے باوجود جلد کی بے رونقی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہے
اس کے علاوہ جلد پر زیادہ پسینہ آنے سے جسم سے ایک ناگوار بو آنے لگتی ہے اس کے علاوہ اس موسم میں جلد پر خارش ہونے کے امکانات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں جو مختلف قسم کے انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں
مون سون کے موسم میں جلد کی دیکھ بھال کے طریقے
مون سون کے موسم میں جلد کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں کو جاننے سے قبل آپ کو اپنی جلد کی قسم کے بارے میں پتہ ہونا ضروری ہے اگر آپ کی جلد چکنی یا حساس ہو تو اس صورت میں کوشش کریں جلد کے لیۓ استعمال جانے والے سارے سامان قدرتی اجزا سے تیار کیۓ ہوۓ استعمال کریں
اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیۓ پانی کا زیادہ سے زيادہ استعمال کریں پانی پیئيں اور کوشش کریں کہ بارش میں بھیگنے کی صورت میں فورا جلد کو خشک کر کے اس کی مناسب انداز میں کلینزنگ کریں کیوں کہ اس گرم اور مرطوب موسم میں بیکٹیریا کی نشو نما بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جو تھوڑی سی لا پرواہی سے بڑھ سکتے ہیں اب ہم آپ کو وہ طریقے بتاائیں گے جن کے استعمال سے جلد کو صاف ستھرا رکھ کر خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے
1: اسکرب کریں
اگر آپ کی جلد حساس ہے تو آپ ہر دس دن کے بعد اسکرب کریں ورنہ ہفتے میں ایک بار اسکرب ضروری ہے جو کہ جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ مردہ خلیات کو ہٹا کر نۓ خلیات کے بننے کی راہ ہموار کرتا ہے
2: سن اسکرین کا استعمال کریں
عام طور پر خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ ابر آلود موسم میں سن اسکرین کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوتییہ قطعی غلط خیال ہے کیوں کہ اس موسم میں بھی سورج کی الٹراوائلٹ شعاعیں جلد کے لیۓ خظرناک ثابت ہو سکتی ہیں اس وجہ سے اس موسم میں بھی سن اسکرین کا استعمال اپنی جلد کی مناسبت سے لازمی کریں
3: کم سے کم میک اپ کریں
اس موسم میں پسینے کی زیادتی کے سبب عام میک اپ کام نہیں آتا ہے اس وجہ سے اس موسم کی مناسبت سے واٹر پروف میک اپ کا استعمال کریں مگر یہ میک اپ بھی مسام بند کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے کوشش کریں کہ ایسے میک اپ کا استعمال کریں جو کہ قدرتی اجزا سے تیار ہو
اس کے علاوہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ بھاری بھرکم میک اپ کے بجاۓ صرف لپ اسٹک لگا لیں یعنی اس موسم میں انتہائی ضرورت کے علاوہ میک اپ کرنے سے بچیں
4: موسچرائزر کا استعمال لازمی کریں
سن اسکرین کی طرح موسچرائزر کا استعمال سال کے بارہ مہینے کرنا ضروری ہوتا ہے یہ جلد کی قدرتی نمی کو بحال کر کے جلد پر جھریوں کے بننے کے عمل کو روکتا ہے اور موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے
5: ملتانی مٹی کے ماسک کا استعمال
مون سون کے موسم میں جلد کو بہترین ترین حالت میں رکھنے کے لیۓ ملتانی مٹی کا ماسک صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اوربہترین ہوتا ہے ملتانی مٹی سے جلد پر ہونے والی بے رونقی نہ صرف ختم ہو جاتی ہے بلکہ کھلے مسام بھی واپس نارمل حالت میں آجاتے ہیں
امید ہے ان طریقوں کے استعمال سے آپ برسات کے موسم کو زیادہ بہتر طریقے سے انجواۓ کر سکیں گی اور اپنی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھ سکیں گی
.