چہرہ جتنا صاف اور حسین نظر آتا ہے اتنی ہی آپ خوش و خرم بھی ہوتی ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے چہرے پر نشانات اور رنگت خراب ہوجاتی ہے تو آپ فارمولا کریموں کا رخ کرتی ہیں جن سے بعد ازاں آپ کا چہرہ مزید خراب ہونے لگتا ہے۔
کچن میں موجود ان چیزوں کو ایک مرتبہ اپنے چہرے پر لگا کر تو دیکھیں آپ ہر طرح کی کریموں کو لگانا بھول جائیں گی۔
ٹپ:
٭ ایک ٹماٹر اور ایک آلو کو دھو کر ان کا رس نکال لیں ساتھ ہی اس میں ایک لیموں کا رس، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ عرقِ گلاب شامل کرلیں۔
٭ ایک پیالی میں چار چمچ بیسن، ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح اس کو مکس کریں۔ اب اس میں آلو، ٹماٹر اور لیموں کا جوس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
٭ اس پیسٹ کو دن میں دو مرتبہ یا چہرہ دھونے سے پانچ منٹ قبل لگالیں۔
٭ روزانہ کے استعمال سے آپ خود اپنی رنگت میں بھی فرق محسوس کریں گی ساتھ ہی آپ کی جلد پر قدرتی اجزاء سے نکھار بھی آنے لگے گا۔