پارلر جا کر کون سا فیشل کروانا چاہیئے؟ جانیں تاکہ آپ کی اِسکن کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو اور آپ بھی نظر آئیں خوبصورت

image

ہماری صورت کے ساتھ ساتھ ہماری جِلد بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں، جیسے کسی کی جِلد آئلی کسی کی نارمل تو کسی کی بہت ڈرائی ہوتی ہے۔

اگر کسی کی جلد آئلی ہے اور گرمیوں میں آئل کی وجہ سے بہت زیادہ دانے بھی نکلتے ہوں یا کسی کی جلد گرمی میں بھی بہت ڈرائی ہو تو ایسے میں خواتین کو پارلر جا کر کونسا فیشل کروانا چاہیے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

خواتین ِجلد کے حساب سے کونسا فیشل کروائیں

• ایکنی فیشل

وہ خواتین جن کی اسکن آئلی ہونے کے ساتھ ساتھ دانوں کا مسئلہ بھی ہے انہیں ہربل اجزاء والا ایکنی فیشل کروانا چاہیے جس سے ان کے دانے بھی کم ہوں گے اور مساج زیادہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر گرمائش پڑنے سے مزید دانے بھی نہیں نکلیں گے۔

• تھری ڈی ہائیڈرا فیشل

جن خواتین اور لڑکیوں کی جلد بہت ڈرائی ہے اور ساتھ ہی سن ٹین بھی ہے وہ خواتین اور لڑکیاں پارلر جا کر اپنے لئے تھری ڈی ہائیڈرا فیشل کا انتخاب کریں، اس سے ان کی اسکن ڈیپ ہائیڈریٹ بھی ہوگی اور چہرہ صاف بھی ہو جائے گا، نارمل اسکن والے بھی یہ فیشل کروا سکتے ہیں۔

• نیچرل فروٹ پلپ فیشل

جن لڑکیوں کی جلد بہت چکنی اور آئلی ہے لیکن دانوں کی زیادہ شکایت نہیں ایسی خواتین اور لڑکیاں نیچرل فروٹ پلپ والے فیشل کروائیں جن میں پھلوں کے ایکسٹریکٹ ہوں تو گہرائی سے ان کی جلد کلینز ہو گی ایکسفولیٹ ہوگی اور گہرائی سے گرد، تیل اور گندگی کی صفائی ہو سکے گی۔

• ہربل فیشل

وہ خواتین جو زیادہ کیمیکل والی چیزوں کا چہرے پر استعمال نہیں چاہتیں وہ ہربل فیشل کروا سکتی ہیں کیونکہ ان کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا اور ان کے مساج سے جلد گہرائی سے صاف ہوتی ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھرتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Best Facial For Your Skin Type

Best Facial For Your Skin Type - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Best Facial For Your Skin Type. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.