بھنڈی سے گھنگریالے اور خراب بال سیدھے کریں وہ بھی گھر بیٹھے اور پارلر جیسے رزلٹ کیلئے بتایا گیا طریقہ آزمائیں

image

بھنڈی یقینا آپ سب کے گھروں میں ہی بنتی ہوگی اور بہت سے لوگوں کی تو یہ پسندہدہ سبزی ہوتی ہے، پر کیا آپ جانتے ہیں بھنڈی کھانے کے علاوہ بالوں میں لگانے کے بھی بہت فائدے ہیں۔ جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

بھنڈی سے گھنگریالےاور بکھرے ہوئے بالوں کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ یہ سبزی بالوں کو نرم بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوط کرنے میں بھی مدد دیتی ہے اور بالوں کو گرنے سے بچاتی ہے۔ یہ کیمیکلز، اعلی درجہ حرارت والے آلات یعنی ہیئر ڈرائر، فلیٹ آئرن، اور کرلنگ آئرن کے استعمال اور موسم کے وار جیسے کہ ہوا، سورج کی تپش، نمی، آلودگی اور دھول وغیرہ کے عمل سے خراب ہونے والے بالوں کو ٹھیک کرتی ہے۔

کیا بھنڈی میں کیراٹین ہوتا ہے؟

بھنڈی میں بڑی مقدار میں فائبر، آئرن، بیٹا کیراٹین، وٹامن سی، وٹامن اے، کیلشیم، فولیٹ، میگنیشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ جو جسم اور بالوں دونوں کیلیئے بہترین ہے۔

بھنڈی سے کیراٹین مکسچر بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے بھنڈی لیں آٹھ عدد بڑی والی، اسے چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کا ٹ کر ایک پین میں پانی میں ڈال کر دس منٹ تک بوائل کرلیں، جب جیل جیسا مکسچر بن جائے تو چولہا بند کردیں اور اسے پوری طرح ٹھنڈا کرلیں۔ اسکے بعد بھنڈی سمیت جیل کو گرینڈ کریں اور مَلمَل کے کپڑے سے چھان کر الگ کردیں۔ اب ایک پیالی میں ایک چمچ کارن فلاور اور تھوڑا سا پانی ملا کر مکس کرلیں اور اسے جیل والے مکسچر میں شامل کردیں۔ اب اس مکسچر کو ایک پین میں ہلکے چولہے پر رکھ کر چمچ کی مدد سے مسلسل ہلاتے رہیں جب کریمی ہوجائے تو چولہے سے اتار کر پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔ اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل اور ایک چمچ میٹھے بادام کا تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ آپ کا کیراٹین جیل مکسچر تیار ہے۔

بالوں میں لگانے کا طریقہ:

سب سے پہلے اپنے بالوں کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کریں پھر ایک ایک حصے پر اچھی طرح یہ جیل لگائیں، لگانے کے بعد بالوں کو شاور کیپ سے ڈھانک دیں۔ اس مکسچر کو اپنے بالوں پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر بالوں کو پانی سے دھولیں۔ یاد رہے اس مکسچر کو لگانے کے بعد شیمپو سے بال نہیں دھونے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Bhindi Se Baal Straight Karein

Bhindi Se Baal Straight Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Bhindi Se Baal Straight Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.