بھنڈی میں شیمپو کو ملا کر بالوں میں لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ ایک مرتبہ لگائیں رزلٹ دیکھ کر آپ بھی پارلر میں ہیئر ٹریٹمنٹ کروانا چھوڑ دیں گی

image

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جس کو مشہور شخصیات بھی کھانا پسند کرتی ہیں اور اداکارائیں بھی اس بھنڈی کو شوق سے کھاتی ہیں۔ کچھ لوگ تو بھنڈی کو بھی آلو کے ساتھ فرائی کرکے سالن میں پکاتے ہیں تاکہ اس کے ذائقے کو دوبالا کرسکیں۔ بھنڈی میں موجود لیس دار مادہ اس کی افادیت میں بے پناہ اضافے کردیتا ہے اور اپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بھنڈی کا دانے دار چھلکا اور لیس دار مادہ ہڈی جوڑنے اور مضبوط بنانے والے مہنگے سپلیمنٹس کا سب سے اہم جُز ہوتا ہے۔ اس میں بالوں کی خوبصورتی کو نکھارنے کے پناہ فائدے بھی ہیں۔ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں بھنڈی کے استعمال کا ایک اور منفرد طریقہ۔۔

جیسے آپ نے ویڈیو میں دیکھا کہ بھنڈی کو کاٹ کر اس کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں شیمپو ڈال کر اچھی طرح اس کا لیس دار مادہ بنالیں۔ جب یہ اچھی طرح لیکوئیڈ شکل میں تیار ہو جائے تو اس کو ململ کے کپڑے میں رکھ کر اچھی طرح چھان لیں یعنی صرف لیکیوئیڈ الگ ہو جائے اور بھنڈی کے لیس کا سخت سا مواد کپڑے میں رہ جائے۔ اب چھاننے کے بعد اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل، 2 وٹامن ای کیپسول اور ایک چمچ کارن فلور ڈال کر مکس کریں۔

پھر اس پیسٹ کو اپنے بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور جڑوں کے اندر تک لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ تقریباً 40 منٹ یا 1 گھنٹے کے بعد بالوں کو اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ بال اتنے اچھے، چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائیں گے کہ اگلی مرتبہ آپ پارلر سے ہیئر ٹریٹمنٹ اور سٹریٹٹنگ کروانا بھول جائیں گیں۔

You May Also Like :
مزید

Bhindi Se Baalon Ko Silky Banane Ka Tarika

Bhindi Se Baalon Ko Silky Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Bhindi Se Baalon Ko Silky Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.