گھر میں موجود ان اجزاء سے ہاتھ پاؤں بلیچ کریں اس آسان طریقے سے جس سے نہ جلد خراب ہو اور نہ جلن ہو اور ہاتھ پاؤں چمک بھی جائیں

image

ہاتھ پاؤں کو خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ چہرہ اگر صاف ہو اور ہاتھ پیر بدنما ہوں تو لوگوں میں بیٹھتے ہوئے پر اعتمادی نہیں ہوتی تو جانیں کہ کیسے گھر میں آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں کو اچھی طرح بلیچ کرسکتی ہیں۔

ٹپ

٭ سب سے پہلے آپ ایک لیموں، ٹماٹر، آلو اور پیاز کا رس نکال لیں۔

٭ آلو اور ٹماٹر میں بلیچنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں اور لیموں میں ایسٹک ایسڈ جبکہ پیاز رنگ نکھارنے میں مدد دیتی ہے اس لئے ان تمام گھریلو اجزاء کو ملا کر استعمال کرنا جلد کے لئے مفید ہے۔

٭ اس رس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا، ہلدی، دہی اور گلاب کا عرق شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔

٭ اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔

٭ پھر پانی سے دھو لیں اور روئی کی مدد سے یا سفید کپڑے سے ہاتھ پیر رگڑ کر صاف کرلیں اس سے آپ کے ہاتھ اور پیر بھی چہرے کی طرح چمک جائیں گے۔

٭ آپ کو بازاری بلیچ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Bleach Ka Tarika

Bleach Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Bleach Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.