چہرہ بنائیں خوبصورت وہ بھی بنا کسی کریم کے
عمر کے ساتھ چہرے کے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں ان کی توانائی صرف ورزش سے ہی بحال رہ سکتی یے۔ ورزش نہ کریں تو منہ کے کونے ڈھلک جاتے ہیں اور منہ کے قریب لکیریں پڑجاتی ہیں۔ ان کے لئے ورزش کے کچھ طریقوں پر عمل کرنا چاہیے جو کہ یہ ہیں دونوں ہاتھوں ک انگلیاں منہ میں ڈالیں اور انہیں بک کی صورت میں موڑیں اور دونوں کونوں کو باہر کی طرف کھینچیں اس دوران اپنے ہونٹ سکیڑیں پانچ تک گنتی کریں اس عمل کو پانچ مرتبہ دہرائیں۔ دوہری ٹھوری بھی ایک مسئلہ بن جاتا ہے اس کے لئے کسی بڑی ٹیبل پر لیٹ جائیں اپنے کندھوں کو ٹیبل کے متوازی رکھیں تاکہ آپ کا سر باآسانی نیچے ڈھلک سکے۔ سر کو ڈھلکاتے ہوئے اپنا منہ بند رکھیں۔ ٹھوڑی جہاں تک ممکن ہو اوپر کی طرف آٹھائیں، سر اوپر اٹھائیں اور تیزی سے پشت کی طرف گرائیں تین تک گنتی کریں یہ عمل بیس مرتبہ دوہرایں اس عمل سے ٹھوڑی کی بڑھتی ہوئی چربی دور ہوجائے گی۔ چہرے کی شادابی کے لئے ورزش کے ان طریقوں پر عمل کریں۔