خواتین کو چہرے پر غیر ضروری بالوں کی شکایت ہوتی ہے اور اس کے لئے وہ ہر ماہ پارلر کے چکر لگاتی رہتی ہیں اور ان بالوں کی وجہ سے ان کا اعتماد ختم ہونے لگتا ہے وہ خوبصورت نظر نہیں آتی۔
لیکن اگر وہ روزانہ گھر میں موجود ان چیزوں کا استعمال کرلیں تو اس سے نہ صرف ان کے چہرے کے بال ختم ہوجائیں گے بلکہ انھیں ویکسنگ کی جلن، تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی۔
ٹپ:
٭ ایک لیموں کے رس میں ایک چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے کے وہ حصے جہاں غیر ضروری بال ہیں وہاں پر لگالیں۔
٭ اس نسخے کو روزانہ دن میں کسی بھی وقت لگالیں اور سوکھنے پر ایک تولیے کی مدد سے اس کو چہرے سے ہٹائیں۔
٭ اس طریقے سے آپ کی جلد سے اندرونی طور پر بال خود بخود نکلنا شروع ہوجائیں گے اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی۔
٭ بہتر نتائج کے لئے آپ اس کا روزانہ استعمال کریں تاکہ وکیسنگ کی تکلیف سے بچ سکیں۔