اکثر خواتین چہرے پر کالے اور بھورے نشانات پڑنے کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں کیونکہ میک اپ سے بھی ان نشانات کو چھپانا مشکل ہوجاتا ہے۔ تو یہ نسخہ لگائیں اور پریشانی کم کریں-
٭ کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر تین چمچ، اس میں ایک چمچ پاؤڈر والا دودھ، ایک چمچ بکری کا دودھ، ایک چمچ بیسن، ایک لیموں اور تین چمچ کھیرے کا رس شامل کر کے اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔
٭اس کو چہرے پر اچھی طرح لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
اس پیسٹ سے آپ کے چہرے پر موجود تمام نشانات کا خاتمہ ہوجائے گا لیکن اس کا روزانہ استعمال ضروری ہے کیونکہ فوری نسخے کام کرتے اور نہ ہی کوئی دوائی، لہٰذا مستقل استعمال سے آپ کو اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔