اگر آپ بھی اپنا رنگ صاف اور اسکن گلو کرنا چاہتی ہیں تو جانیئے کون سا سیرم آپ کے لئے بہتر ہے؟ اور یہ کس طرح استعمال کرنا ہے

image

چہرے کی خوبصورتی کے لئے آج کل بہت سے سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور لوگ دکانداروں سے پوچھ پوچھ کر کسی بھی سیرم کا استعمال اس کے سائیڈ افیکٹ جانے بغیر کر لیتے ہیں جس سے جلد بالکل بے جان ہو جاتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے پتہ نہیں کتنے بیمار ہیں، ایسے ہی لوگوں کے لئے آج ہماری ویب میں ڈاکٹر آمنہ رسول کے بتائے ہوئے سیرم موجود ہیں جو مارکیٹ میں بآسانی دستیاب بھی ہیں اور آپ کی جلد کے مطابق تفصیلات بھی موجود ہیں۔

٭ آئلی جلد:

آئلی جلد کے لئے ریٹینول سیرم بہت فائدے مند ہے جوکہ وٹامن اے سے مل کر بنتا ہے اور اس کا استعمال آپ کی جدل کے اضافی آئل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ خشک جلد:

خشک جلد والوں کے لئے لیکٹک ایسڈ والا سیرم بہت فائدے مند ہے یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور اس کو ہائیڈریٹ کرنے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔

٭ ایکنی:

جن لوگوں کو ایکنی کا مسئلہ ہے ان لوگوں کے لئے سیلیسائیکلک ایسڈ سیرم بہت فائدے مند ہے یہ جلد کی گندگی کو نکال باہر کرنے اور کھلے مساموں میں موجود گندگی کو باہر نکالنے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔

٭احتیاط:

کسی بھی سیرم کا استعمال کرنے سے اگر جلد پر نشان ہوجائیں یا کوئی مسئلہ ہو تو آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ جلد کے اندرونی مسائل ڈاکٹر دیکھ کر زیادہ اچھے سے بتا سکتے ہیں۔

٭ استعمال کیسے کریں:

کسی بھی سیرم کو براہِ راست بھی استعمال کرسکتے ہیں یا پھر آپ ان کو کسی اچھے پاؤڈر اور ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Ke Liey Konsa Serum Istemal Karein

Chehre Ke Liey Konsa Serum Istemal Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Ke Liey Konsa Serum Istemal Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.