میک اپ کے بنا جلد چمکدار بنائیں صرف بتائے گئے طریقے سے تاکہ آپ کا چہرہ بھی کرے گلو

image

جلد کو چمکدار ہر کوئی بنانا چاہتا ہے اور اس وجہ سے بہت سی بیوٹی ٹپس کا استعمال خواتین اکثر کرتی رہتی ہیں۔ ایک مرتبہ گلیسرین کی ان کارآمد ٹپس کو استعمال کریں جو جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں وہ بھی بنا میک اپ کے۔

فائدہ

گلیسرین میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈز، لیکٹک ایسڈز، گلائیکولک ایسڈ، ہائیلورونک ایسڈ، پروپیلین گلائیکول، سوربیٹول، بیوٹیلین گلائیکول اور کاربیمائیڈ جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو جلد کے مسائل حل کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس کو چمکدار بناتے ہیں۔

ٹپس

چمکدار جلد

دو چمچ گلیسرین میں ایک چمچ بیسن، آدھا چمچ ناریل کا تیل اور آدھا چمچ ابٹن پاؤڈر مکس کریں اور پیسٹ تیار کرلیں۔ پھر اس پیسٹ کو چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگا لیں۔ اور خشک ہونے پر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔ یہ ٹپ روزانہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کی جلد پر دانے ہوں یا کوئی چوٹ وغیرہ کا نشان ہو یا پھر ویکس کی وجہ سے خارش ہو تو صرف آدھا چمچ ہلدی استعمال کریں۔

دانوں کے نشانات

جلد چمکدار اور روشن ہو مگر دانوں کے ضدی نشانات نہیں جارہے ہوں تو اس کے لئے آپ ایک چمچ گلیسرین میں لیموں کا رس شامل کرکے مکس کریں اور جہاں نشانات ہیں وہاں لگا لیں۔ لیجیئے ان نشانات اور داغ دھبوں کی صفائی بھی ہو جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Par Glow Laane Ka Tarika

Chehre Par Glow Laane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Par Glow Laane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.