میں نے چہرے پر ویکس کیا تو زخم پڑ گئے ۔۔ شیوو یا ویکسنگ؟ چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کا ایسا طریقہ جو آپ کی بھی خوبصورتی میں اضافہ کرے

image

چہرے کے اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے خواتین مختلف حربے اپناتی ہیں، کوئی ویکس کرتی ہے تو کوئی تھریڈنگ کی تکلیف برداشت کرتی ہے۔جن کے چہروں پر موٹے بال ہوتے ہیں جو عام کولڈ ویکس اور تھریڈنگ سے نکلتے وقت یا تو آدھے جڑ کے اندر رہ جاتے ہیں یا پھر نکل ہی نہیں پاتے وہ hot wax کا استعمال کرتی ہیں۔ جس سے چہرے پر نشانات بھی پڑ جاتے ہیں اور چہرہ جل جاتا ہے۔ ویکس کے بعد چہرے پر پڑنے والے نشانات نہ تو بلیچ کرنے سے چھپتے ہیں اور نہ کسی بیوٹی کریم کے استعمال سے ختم ہوتے ہیں۔ یہ ساری عمر آپ کی جلد پر بد نما داغ بن کر ہی رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی اسی پریشانی کا شکار ہیں تو ہلکے یعنی وہ بال جو آپ کو لگتا ہے کہ بآسانی نکل جائیں گے ان کو سادہ ویکسنگ سٹرپ سے نکال دیں۔ اگر کوئی موٹا بال ہے تو اسے بھی کوشش کریں کہ ہلکے ہاتھ سے کھینچ لیں، ہاٹ ویکس کو چہرے پر استعمال رکنے سے گریز کریں۔ ایک خآتون نے چہرے کے تمام بالوں کو ایک ہی مرتبہ صاف کرنے کے لیے ہاٹ ویکس کا انتخاب کیا مگر ان کے چہرے پر زخم ہی بن گئے کوینکہ اس سے جلد کی سب سے زیادہ نازک تہہ متاثر ہوگئی اور رنگت پر بھی پرا اثر پڑا۔

ان تمام مشکلوں سے جان چھڑانے کے لیے بہتر ہے آپ لیڈیز شیوور کا انتخاب کریں اور براہِ راست اس وک چہرے پر نہ لگائیں بلکہ پہلے ویزلین یا کوئی بھی موائسچرائزر کریم جلد پر لگا لیں اور ٹشو پیپر کی مدد سے چکناہٹ کو اس میں جذب کرلیں۔ اس کے بعد چہرے پر ریزر کا استعمال کریں جیسے مندرجہ ذیل ویڈیو میں دکھایا گیا اس سے نہ تو موٹے بال آتے ہیں اور نہ ہی بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے بلکہ جیسے آپ کے چہرے پر بال ہوتے ہیں ویسے ہی بال آتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ بالوں کی مخالف سمت سے ریزر لگانا شروع کریں تاکہ جلد کے اندر موجود بالوں کے فولیکلز تکلیف سے خود بخود کچے ہو جائیں اور زیادہ بال پیدا کرنے کے قابل نہ رہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chehre Par Wax Or Shave Karna Chahiye

Chehre Par Wax Or Shave Karna Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Par Wax Or Shave Karna Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.