لڑکیوں کے چہرے پر مردوں کی طرح بال کیوں نکل آتے ہیں؟ جانیےچہرے پر بال نکلنے کی وجوہات اوران کو کم کرنے میں مددگار ٹپس

image

کبھی پارلر کا چکر لگائیں تو ایسی لڑکیاں بھی ہوتی ہیں جن کے چہرے پر مردوں کی داڑھی مونچھوں کی طرح بال موجود ہوتے ہیں۔ یہ ایک طبی مسئلہ ہے جس کا حل پارلر میں نہیں ڈاکٹر کے پاس ہے۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو چہرے پر بال نکلنے کی وجوہات اور اس مسئلے میں مددگار طریقوں کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔

ہرسوٹزم کیا ہے؟

ہرسوٹزم یعنی لڑکیوں کے جسم اور چہرے پر بہت معمول سے زیادہ یا مردانہ انداز میں بال نکلنا “ہرسٹزم“ کہلاتا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں پولی سسٹک سنڈروم، ماہواری اور ہارمونز کے مسائل اور جینیاتی وجوہات بھی شامل ہیں۔ عام طور پر لڑکیاں اسکول کالج میں مذاق کا نشانہ بننے کے بعد ان بالوں سے نجات پانے کے لئے پارلر کا رخ کرتی ہیں جو وقتی طور پر تو بال ہٹا دیتے ہیں جبکہ یہ مسئلہ ایک علامت ہے جو جسم کے اندر کی خرابی کو ظاہر کررہا ہوتا ہے اور اسے باقاعدہ علاج کے زریعے ہی حل ہونا چاہیے۔

ہرسوٹزم میں مدد گار ٹپس

ویکس اور تھریڈنگ وغیرہ سے غیر ضروری بالوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ البتہ ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جن سے اس مسئلے میں تھوڑی بہت بہتری لائی جاسکتی ہے۔ جیسے کہ ایسے پھل کھائیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوں یعنی بلیو بیری، چیری اور ٹماٹر وغیرہ اس کے علاوہ شملہ مرچ اور تیلوں میں زیتون اور ویجیٹبل آئل استعمال کریں۔ پانی چھ سے آٹھ گلاس پئیں۔ بیکری والی چیزوں، جنک فوڈ اور تمباکو سے پرہیز کریں۔ سرخ گوشت، ٹھنڈے پانی کی مچھلی، بینز اور دالیں اپنی خوراک میں ضرور شامل کریںس ملک کا سب سے زیادہ امیر ہے؟

You May Also Like :
مزید

Chehre Pe Baal Kyu Aate Hai

Chehre Pe Baal Kyu Aate Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chehre Pe Baal Kyu Aate Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.