چہرے کو تازہ اور چمکدار بنانے کا نسخہ
کھیرا لیں اور اسے اچھی طرح پیس لیں۔ اسے اتنا پیسیں کے پیسٹ بن جائے۔ اب اس میں عرق گلاب، لیموں کا رس، پسا ہوا پودینہ، شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ بھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر میکسچر میں ڈال دیں۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے چہرے اور گردن پر لگالیں ۔ آنکھوں کو بچانا ہے ۔ اور تھوڑی دیر لگا رہنے دیں ۔ پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ آپ کی چہرے میں تازگی اور چمک آجائے گی۔ بہترین رزلٹ کے لئے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔