سستا چقندر بنائے چہرے کو گلابی بغیر میک اپ کے جانیں زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آسان طریقہ

image

موسم کوئی بھی ہو خواتین اپنی جلد اور اس کی خوبصورتی کو لے کر بہت حساس نظر آتی ہیں اور آج کل تو سکن کیئر کے اتنے پراڈکٹ مارکیٹ میں نظر آتے ہیں کہ ان کو دیکھ دیکھ کر خرید کر اور استعمال کرکے جلد کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے اور ڈٹرماٹولوجسٹ کے کلینک پر مریضوں کی لائن لگ گئی ہے۔ جوکہ ایک یقیناً تکلیف دہ بات ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم صرف قدرتی چیزوں کے استعمال پر انحصار رکھیں اور کوشش کریں کہ کیمیکل والی چیزوں اور خصوصاً کریموں کو تو چہرے پر استعمال نہ کریں ورنہ اس سے جلد کی خوبصورتی بالکل ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔

ہماری ویب کے اس وومن سیکشن میں ہمیشہ آپ کی مدد اور خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے مفدی مشورے دیئے جاتے ہیں جس کے باعث یہ خواتین کی خاص دلچسپی کی ایک اہم وجہ ہے۔ بالکل ایسے ہی ہم آپ کو آج بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے آپ کی جلد پر گلابی نکھار آئے گا وہ بھی صرف چند ہی دنوں میں اور اجزاء دونوں ہی قدرتی ہیں جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔

ٹپس:

٭ ایک چقندر کو دھو کر کدو کش کرلیں۔ ٭ اس کے بعد ایک ہلکے سے ململ کے کپڑے پر اس کو رکھیں اور ہاتھوں کی مدد سے زور دے کر رس نکال لیں، اس طرح نکلا ہوا رس بالکل تازہ اور فائدے مند ہوگا۔

٭ بس اس رس کو فریزر میں رکھ لیں، جب بھی چہرے پر گلو اور چمک چاہیئے ہو ایک چمچ دہی میں چقندر کا یہ رس مکس کریں اور چہرے پر لگالیں۔

٭ اس پیسٹ میں آپ ملائی کا بھی استعمال کرسکتی ہیں اور ساتھ ہی گلاب کا عرق بھی۔ اس سے آپ کی جلد نرم ملائم بھی ہوگی اور موائسچرائز بھی ہو جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Chukandar Se Chehre Ko Gulabi Karne Ka Tarika

Chukandar Se Chehre Ko Gulabi Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chukandar Se Chehre Ko Gulabi Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.