چونے سے ویکس کرنے کا گھریلو نسخہ جو منٹوں میں غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرے اور بنائے اسکن کو صاف

جسم کے غیر ضروری بالوں کی وجہ سے خواتین بہت پریشان ہیں اور اس کے لئے وہ تھریڈنگ، ویکس، بلیچ اور لیزر تھیراپی کرواتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ کہیں سے خراب تو کہیں سے کالا اور کہیں سے صاف، تو کہیں تھریڈ کے نشانات اور کہیں سے جل جاتا ہے اور خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔

ان تمام پریشانیوں سے اگر آپ بھی گزر رہی ہیں اور مہنگی سے مہنگی دوائیں استعمال کرکے بھی ان بالوں کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے تو یہ بات جان لیں کہ یہ اضافی بال کبھی ختم نہیں ہوسکتے لیکن ان کی صرف نشوونما اور بالوں کے فولیکلز کو کمزور یا کم کیا جاسکتا ہے جس کے لئے دوائیاں اور گھریلو ٹوٹکے بھی ہوتے ہیں مگر ان کا اثر کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ بھی دعوٰی نہیں کیا جاسکتا ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کے جسم میں اینڈروجن ہارمونز کی اضافی مقدار پیدا ہونے لگتی ہے جس سے یہ بال اگنے لگتے ہیں اور ہارمونز کو گھٹانا یا بڑھانا کوئی عام بات نہیں ہے یہ اپنے وقت سے ہی کم ہوتے ہیں بس دوائیں اور ٹوٹکے روزانہ کے استعمال میں رکھے جائیں تاکہ ان کو کم کرنے کے لئے ایک راستہ بنایا جاسکے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا گھریلو ٹوٹکہ بتانے جا رہے ہیں جسم کے غیر ضروری بالوں کو دوبارہ اگنے سے روکتا ہے اور ویکس کے ذریعے آپ کی جلد کی خوبصورتی کو بھی ڈبل کر دیتا ہے۔ جس کی قیمت صرف اور صرف 50 روپے ہے، تو اب 50 روپے میں مہنگا ویکس کریں اور ان اضافی بالوں کو بائے بائےکریں۔

ٹپ میں شامل اجزاء:

٭ ایک چمچ چونا (ڈائی کی دکانوں سے باآسانی مل جائے گا)

٭ ایک چمچ ہڑتال-ورقیہ (ایک سخت پتھر کا پاؤڈر پنسار کی دکان پر دستیاب)

٭ ایک انڈے کی سفیدی۔

طریقہ:

٭ ایک چمچ چونا، ایک چمچ ہڑتال-ورقیہ اور ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کرکے فوری مطلوبہ جگہ پر لگا لیں جہاں سے آپ کو ویکس کرنا ہے۔

٭ 5 منٹ چھوڑ دیں، اس کے بعد بالوں کی مخالف سمت میں ایک کپڑے کو رکھیں اور اس لیپ کو اتارنے کی کوشش کریں۔

٭ آپ دیکھیں گی کہ جلدی ہی سارے بال نکل جائیں گے اور جلد بھی صاف ہو جائے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE :

Chune Se Wax Karne Ka Tarika

Chune Se Wax Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Chune Se Wax Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.