جلد چاہے کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو لیکن ہر قسم کی جلد کو سکربننگ کی ضرورت پڑتی ہے اور اس کے بغیر جلد کا صاف رہنا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ جلد کے اندر مساموں میں گندگی اور میل داخل ہو جاتی ہے جو کہ بظاہر تو نہیں آتی نظر لیکن کچھ عرصے بعد وہی میل بلیک ہیڈز یا کالے پن کی صورت میں واضح ہونے لگتی ہے۔ مگر اگر آپ اپنی جلد کی سکربنگ کرتے رہیں گے تو آپ دیکھیں گی کہ آپ کا چہرہ حسین، چمکدار اور کھل کھلاتا نظر آئے گا۔
کیمیکل سے بنی چیزوں کو چہرے پر لگانے سے بہتر ہے کہ قدرتی اجزاء سے چہرے کی گرومنگ کرلی جائے تاکہ کسی قم کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہ ہو۔ تو چلیں اپنے کچن کی جانب ایک نگاہ دوڑائیں اور بتائے گئے ان اجزاء سے کریں جلد کی سکربنگ۔
طریقہ:
٭ تین چمچ ناریل کا تیل، دو چمچ بیکنگ پاؤڈر، دو چمچ چینی، ایک لیموں کا رس، آدھا چمچ نمک اور ایک چمچ ہی ٹماٹر کا جوس بس ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
٭ ہوگیا تیار آپ کا ناریل تیل سکرب۔ اب اس کو دن میں چاہیں تو دو مرتبہ بھی لگالیں اور اچھی طرح چہرے پر مساج کریں اور کچھ دیر چھوڑ دیں، اس کے بعد آپ ایک سفید کپڑے یا روئی کی مدد سے چہرے کو صاف کریں ساری میل کچیل اس سکرب سے نکل جائے گی۔
٭ دن میں دو مرتبہ یا مستقل استعمال سے آپ کے چہرے کے تمام کھلے مساموں کی بھی صفائی ہوگی، ایکنی کے لئے بھی مفید ہے، گرمی، دھوپ اور تپش کی وجہ سے رنگ کالا ہوگیا ہے تو اس سے رنگت کا نکھار بھی آئے گا ساتھ ہی چہرہ چمکدار اور نرم ملائم ہوجائے گا۔