اگر آپ کا بھی موڈ ہے فیشل کروانے کا تو گھر میں ایک دفعہ آزمائیں یہ 3 ٹپس اور بھول جائیں پارلر کے مہنگے فیشل کو

image
فیشل آج کل ہر کسی کی ضروریات کا حصہ بن گیا ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ہر کسی کا سیلون جانا اور گھنٹوں انتظار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔۔ لہٰذا آج ہم لائے ہیں آپ کے لئے گھر بیٹھے وائٹننگ فیشل کا کارآمد طریقہ جس سے آپ کو گھنٹے انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا اور جلد بھی نکھر جائے گی-

1: کلنیزننگ

کلینزننگ کے لئے آپ ایک پیالی میں ایک چمچ دہی ، ایک چمچ کافی پاؤڈر ، ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دودھ لے لیں اور ان سب کا پیسٹ بناکر چہرے پر ملیں اور اچھی طرح انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے کو رگڑیں۔۔ اور تین منٹ بعد دھو دیں۔۔۔

2: اسکربننگ

اسکربننگ کے لئے آپ ایک پیالی میں ایک چمچ دہی، ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ شہد لیں ان کا پیسٹ بنائیں اور اچھی طرح چہرے کو رگڑیں تاکہ گندگی اور میل اس عمل میں کسی حد تک ختم ہوسکے۔۔

3: بلیچ

آخری مرحلے میں بلیچنگ ہوتی ہے جس کے لئے آپ دوبارہ ایک پیالی میں ایک چمچ دہی، ایک چمچ شہد، ایک چمچ معدہ ، ایک چمچ ٹماٹر پیسٹ اور ایک چمچ نارنگی کا رس ملائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔۔۔

اس گھر یلو بلیچ سے آپ کی جلد کو نہ کوئی نقصان ہوگا اور نہ کوئی جلن یا تکلیف۔۔۔

اسکربننگ کے بعد اس بلیچ کو چہرے پر لگاکر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔۔۔۔

سوکھنے پر سادہ پانی سے منہ دھوئیں اور گلاب کے عرق کا چھڑکاؤ کرلیں۔۔۔

آپ کو اگر ایک دفعہ میں فرق نہ لگے تو ہفتے میں تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں اور قدرتی طور پر رنگت بھی صاف کریں اور چہرا بھی شاداب و توانا بنائیں

You May Also Like :
مزید

Coffee Facial Ka Asan Tarika

Coffee Facial Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Coffee Facial Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.