روزانہ چہرہ چمکدار نظر آئے اور فائن لائنز سمیت جلد پر موجود تمام تر بیلک ہیڈز ختم ہوجائیں یہ سب ہی لڑکیاں چاہتی ہیں۔ لیکن دن بھر کام کاج کے ساتھ سکن کا خیال رکھنا آسان نہیں ہوتا، اور خصوصاً وہ خواتین جو نوکریاں کرتی ہیں ان کے لئے تو جلد کی خوبصورتی بھی ضروری ہے اور ان کے پاس وقت بھی کم ہوتا ہے اس لئے روزانہ چلتے پھرتے صرف 20 منٹ میں ذرا سی کافی سے بنائے جلد کو چمکدار وہ بھی اس آسان طریقے سے، تو آج جانیں ہماری ویب کے بیوٹی کارنر سے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی آسان سی ٹپ جو آپ کی جھریوں، فائن لائنز، بلیک ہیڈز کو صاف کر کے رنگ کو نکھارے۔
ٹپ:
٭ ایک پیالی میں ایک چمچ کافی پاؤڈر، ایک انڈہ اور ایک چمچ مونگ پھلی کا تیل یا کیسٹر آئل مکس کرلیں۔
٭ ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں اور انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے کو 10 منٹ کے لئے رگڑیں۔
٭ خُشک ہونے پر چہرہ دھو لیں ۔
٭ پھر ایک چمچ لیموں کے رس میں آدھا چمچ کافی, ایک چمچ دہی اور ایک چمچ دودھ مکس کرلیں۔
٭ اور اس کو 10 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔
اس ٹپ کے روزانہ استعمال سے آپ کے چہرے پر موجود فائن لائنز اور بلیک ہیڈز جلدی ہی ختم ہوجائیں گی، اور اسکن ٹون بھی بہتر ہو جائے گی۔
مگر اس ٹپ کے بعد کسی قسم کی کوئی کریم یا فارمولا چہرے پر استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے سائیڈ افیکٹ ہوسکتا ہے۔