کیا ہرا دھنیا رنگ بھی گورا کرتا ہے؟ خراب رنگت اور سیاہ دھبوں سے جان چُھڑانے کیلیئے بازار کا مہنگا سیرم اب گھر میں بنائیں، جو عید تک آپکا چہرہ چمکا دے

image

گورا رنگ اور صاف چہرہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے، جس کے حصول کیلیئے وہ ہزاروں روپے لگا دیتی ہیں۔ لیکن بعض اوقات کیمیکل والی چیزوں سے بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہورہا ہوتا، بلکہ صرف پیسے ہی ضائع ہورہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہم گھریلو ٹوٹکوں کی طرف رجوع کرتے ہیں، جو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہچانتے۔

کچھ لڑکیوں اور خواتین کے چہرے پر پگمنٹیشن ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ سے رنگ کا سیاہ پڑنا شروع ہوجاتا ہے خاص طور پر اَپر لپ والا حصہ، اسکے علاوہ دھوپ میں نکلنے سے ماتھے اور ناک کا رنگ جلد خراب ہوجاتا ہے جس سے چہرہ دو رنگا لگتا ہے۔

ان تمام مسئلوں کا حل آپ کے کچن میں موجود ہے اور وہ اور کچھ نہیں بلکہ ہرا دھنیا ہے، آج ہم آپ کو اسکا ایسا سیرم بنانا سیکھائیں گے جس کے روزانہ استعمال سے آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے پاک ہوجائے گا۔

سیرم بنانے کا طریقہ:

۔ ایک گڈی ہرا دھنیا لیکر اسے اچھے سے دھو لیں اسکے بعد اسے گرینڈر میں ڈال کر اسکا باریک پیسٹ بنالیں

۔ اب سے چھان کر اسکا جوس علیحدہ کرلیں، اور اس میں آدھا چمچ گلیسرین، آدھا چمچ شہد اور وٹامن ای کی ایک کیپسول ڈال کر ایک کانچ کی بوتل میں بھر دیں

۔ اس سیرم کو روزانہ رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح میں منہ دھو لیں، ایک مہینے میں آپ خود واضح فرق محسوس کریں گی، ساتھ ہی عید پر آپ کا چہرہ الگ ہی چمک رہا ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Coriander Serum For Brighten Skin

Coriander Serum For Brighten Skin - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Coriander Serum For Brighten Skin. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.