میرے گھنگریالے بال بالکل سیدھے اور چمکدار ہوگئے ۔۔ جانیے بیوٹی سیلون میں بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے ٹریٹمنٹ میں کون سی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں؟

image

گھنگریالے بالوں کو سیدھا اور چمکدار بنانے کے لیے اکثر لڑکیاں کوشش کرتی رہتی ہیں اور ہمارے ہاں جس بچی کے بال گھنگریالے ہوتے ہیں اس کو گھر کی خواتین یہی مشورے دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ بالوں میں کنگھا زیادہ کیا کرو، ہر وقت تیل لگاؤ، بالوں میں دہی لگا کر ان کو کنگھا کرو۔ پھر ٹوٹکوں کی بات آئے تو پچھلے کچھ سالوں میں یہ بہت سنا گیا ہے کہ بالوں میں مایونیز لگاؤ تو بال سیدھے ہو جائیں گے۔

حقیقت

درحقیقت مایونیز کو بالوں میں لگانے سے گھنگریالے بال کبھی بھی سیدھے نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کی جڑوں کا فولیکل ہی مُڑا ہوا ہوتا ہے جو بالوں کو سیدھا کرنے میں مدد نہیں دیتا۔ اب چونکہ ہیئر سٹریٹ اور بوٹوکس ٹریٹمنٹ بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر خواتین ان ٹریٹمنٹس کو کروا رہی ہیں اور بالوں کو چمکدار بنا رہی ہیں۔ لیکن ایک بات قابلِ غور ہے کہ جن خواتین کے بالوں کی لمبائی زیادہ ہے ان کو یہ ٹریٹمنٹس بہت زیادہ مہنگے پیسے دے کر کروانا پڑتا ہے۔

بیوٹیشن سعدیہ کنول

کراچی کے معروف بیوٹی پارلر کی بیوٹیشن سعدیہ کنول نے ہماری ویب سے بات کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ:'' میرے بال اتنے گھنگریالے تھے کہ میں کوئی افریقہ کی رہائشی لگتی تھی جبکہ میں کراچی سے ہی تعلق رکھتی ہوں۔ جب تک یہ ہیئر سٹریٹ کرنے والے ٹریٹمنٹس نہیں تھے جب تک مجھے بھی لوگوں نے بالوں میں کنگھا کرنے کو کہا اور دیسی طریقے آزمانے کو کہا اور میں بھی سیدھے بال کرنے کے شوق میں سب کچھ کرتی تھی۔ لیکن فائدہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ لیکن پھر میں نے ہیئر بوٹاکس کا ٹریٹمنٹ خود گھر میں ہی کیا اور میرے بال سیدھے ہوگئے جس سے میری شخصیت میں بھی انتہائی خوبصوت نکھار پیدا ہوگیا۔ ''

میں نے ٹریٹمنٹ کیسے کیا؟

ٹریٹمنٹ کرنے کے لیے تو یقیناً ہمیں ہیئر بوٹاکس اور سٹریٹننگ کے پراڈکٹس کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ یہ پراڈکٹس کسی بھی عام بندے کے بتائے گئے نسخے سے مت خریدیں۔ اس کو خردینے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی اچھی مارکیٹ یا آج کل تو مالز دستیاب ہیں وہاں جائیں اور سیلز گرل سے پوچھ لیں وہ آپ کی جلد یا بالوں کے مطابق آپ کو پوری کٹ دے دیں گی اس کو پھر آپ استعمال کریں اور ایک ماہ میں 2 مرتبہ خود سے گھر میں کرلیں۔ لیکن خیال کریں کہ ان کے ساتھ ہیئر آئل وہی استعمال کریں جو آپ کی کٹ میں موجود ہیں۔

کون سی چیزیں استعمال ہوتی ہیں؟

اس حوالے سے بتاتے ہوئے بیوٹیشن سعدیہ کنول نے کہا کہ:'' ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہائی کوالٹی کنسنٹریٹڈ پروٹینز شامل ہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کے اندر بھی سرائیت کرتے ہیں اور ان بالوں کے اوپری حصے کو بھی نرم اور سیدھا کر دیتے ہیں۔ ''

You May Also Like :
مزید

Curl Bal Sidhe Karen

Curl Bal Sidhe Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Curl Bal Sidhe Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.