مہنگا فیشل چھوڑیں اور کریں دہی فیشل جو کرے آپ کے چہرے کی جھائیوں کا خاتمہ اور رنگ صاف چند ہی دنوں میں

image

اکثر خواتین گھر کے کاموں میں اتنا مصروف ہوتی ہیں کہ انہیں پارلر جانے کا وقت ہی نہیں ملتا، اور یوں ان کا چہرہ دن بہ دن چولہے کے آگے کام کرنے کی وجہ سے مرجھا سا جاتا ہے۔

لیکن اب گھریلو خواتین پریشان نہ ہوں کیوں کہ ہم آج آُ کو ایک ایسا فیشل بتانے والے ہیں جس کے لئے آپ کو پارلر جانے کی ہر گز ضرورت نہیں بس گھر بیٹھے دہی سے فیشل کریں اور پائیں نکھرا نکھرا چہرہ، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں آسان اور سستہ فیشل۔

دہی سے فیشل کرنے کا طریقہ:

دہی سے فیشل کرنے کے تین بنیادی مراحل ہیں، کلینزنگ، اسکرب اور ماسک۔

دہی سے کلینزنگ:

فیشل کرنے کے لئے سب سے پہلے کلینزنگ کرنا ہوتی ہے اس کے لئے دو چمچ دہی اور آدھے لیموں کا رس اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے پر لگا کر کم از کم دس منٹ تک مساج کریں، پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔

دہی کا اسکربر:

دہی سے اسکربر بنانے کے لئے ایک چمچ دہی اور چاول کا آٹا ملا کر چہرے پر لگائیں، پھر دس سے پندرہ منٹ تک مساج کریں اور دھو لیں۔

دہی کا فیس ماسک:

دہی والا فیس پیک تیار کرنے کے لئے بیسن، دہی، ہلدی، شہد، عرقِ گلاب اور لیموں کا رس برابر برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح مکس کر کے پیک بنائیں اور چہرے پر لگا کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی چہرہ دھو لیں، ایک دم نکھرا ہوا چہرہ پائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Dahi Facial Ghar Pe Karne Ka Tarika

Dahi Facial Ghar Pe Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dahi Facial Ghar Pe Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.