میں روزانہ چہرے پر ناریل کا سکرب اور دہی ۔۔ دنانیر نے بتایا اپنی خوبصورتی کا راز جو ہر لڑکی کو جاننا چاہیئے

image

پاوری گرل دنانیر کی جب سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس وقت سے اب تک یہ ہر کچھ دن بعد خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور پھر ہانیہ عامر کے ساتھ جب سے دوستی ہوئی ان کو اشتہارات کی ایک کے بعد ایک آفرز ہو رہی ہیں۔ دنانیر کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ وہ اتنی کم عمر ہیں اور بات اگر ان کی جلد اور بالوں کی تازگی کی ہو تو اب لڑکیاں دنانیر کو بہت زیادہ فالو کرنے لگی ہیں ان کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ ہوتے ہیں۔ دنانیر مختلف وی لاگز بناتی رہتی ہیں، انہوں نے بیوٹی سے متعلق کئی وی لاگز بنائے ہیں جن کو لڑکیوں نے بھی خوب پسند کیا ہے۔

آج ہم ان تمام لڑکیوں کے لئے دنانیر کی روزانہ کی اسکن کیئے ٹپس آپ لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے لئے واقعی کارآمد ثابت ہوں گی اور آپ کی جلد بھی نکھری نکھری فریش ہو جائے گی۔

دنانیر بیوٹی ٹپس:

٭ دنانیر روزانہ اپنے چہرے پر ناریل کا سکرب لگاتی ہیں۔ جس کو گھر میں بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے دو انچ کا ناریل کا ٹکڑا اس کو کدوکش کرلیں یا پھر پسا ہوا ناریل لیں، اس کو دودھ میں کچھ دیر پکائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر فریزر کرلیں، اس کو چہرے پر روزانہ لگائیں یہ ایک اچھا سکرب اور موائسچرائزر ہے۔

٭ اس کے بعد ایک پیالی میں بیسن، دہی،، ناریل کا تیل، ملائی اور ہلدی مکس کرلیں اور ایک لیپ تیار کرکے چہرے پر لگائیں اس سے رنگ بھی گولڈن ہوگا اور جلد پر داغ بھی نہیں رہیں گے۔

دنانیر ہیئر ٹپس:

٭ بالوں میں دنانیر ناریل ہیئر ماسک لگاتی ہیں اور ناریل کا ہی تیل استعمال کرتی ہیں یہ بالوں کو چمکدار اور گھنا کرتا ہے۔ سفید تل اور ناریل کا تیل اچھی طرح پکائیں ارو یہ تیل بالوں میں لگائیں۔ ہیئر ماسک آپ کو کسی بھی معیاری دکان سے مل جائے گا ۔

You May Also Like :
مزید

Dananeer Skin Care Tips

Dananeer Skin Care Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dananeer Skin Care Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.