پڑھ پڑھ کر آنکھوں کے نیچے حلقے ہو گئے ہیں چہرہ بے رونق ہو گیا ہے تو ڈاکٹر بلقیس نے بتایا اس کا آسان حل

image

آج کل سب بچوں کے امتحان قریب ہیں تو وہ اپنے امتحان کی تیاریوں میں راتوں کو جاگ کر اپنی پڑھائی کرنے میں لگے رہتے ہیں اس سے ان کی تیاری تو ہوجاتی ہے لیکن آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہو جاتے ہیں ، اور رات جاگنے یا نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے حلقوں کے علاوہ چہرہ بھی بے رونق ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے ایسا کیا کیا جائے کہ کم خرچ میں آنکھوں کے حلقوں اور چہرے کی بے رونقی دونوں کا علاج ہو جائے تو ہم یہاں آپ کے لئے ڈاکٹر بلقیس کی بہت آسان ریمیڈی لے کر آئے ہیں جس سے نہ صرف اسکن پر گلو آئے گا بلکہ جلد کے داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

ایلوویرا جیل 2 کھانے کے چمچ

ناریل کا تیل 1 کھانے کا چمچ

دہی 1 کھانے کا چمچ (بھر کے)

ان تمام چیزوں کو ملا کر اتنا پھینٹیں کہ یہ یک جان ہو جائیں اور کریم کی شکل میں آجائیں۔ ہلدی اگر ثابت لے کر پیسی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اب اس بنائی ہوئی کریم کو کسی برش کی مدد سے اپنے پورے چہرے پر لگا رہنے دیں اور 5 سے 10 منٹ کے بعد چہرے کا مساج کرنا شروع کریں اور اس کریم کو اپنے چہرے پر جذب کرنا شروع کریں۔ 5 سے 10 منٹ اسے مساج کریں اور پھر چہرہ دھولیں۔ آپ کو پہلی دفعہ میں ہی اپنے چہرے پر واضح فرق نظر آجائے گا۔ ہفتے میں دو دفعہ اسے لگائیں ، چند ہی دن میں چہرے پر قدرتی چمک اور نکھار آجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Dark Circles Remedy

Dark Circles Remedy - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dark Circles Remedy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.