گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ 3 آسان اور سستی ٹپس آپ کے مسئلے منٹوں میں حل کرسکتی ہیں

image

چہرے کا رنگ جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صاف ہوتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو ہم اپنی جلد کا خیال نہیں رکھتے یا پھر جسمانی اور ہارمونل خرابیوں کی وجہ سے جسم میں انسولین کی زیادہ مقدار بن رہی ہوتی ہے جس سے کہنی، گردن، گٹھنے، انگلیوں کی ہڈیاں، گٹے، پنڈلیاں اور پیر بھی کالے ہونے لگتے ہیں۔ یہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے آج کل جس کا علم لوگوں کو نہیں ہوتا۔

ایسے میں آج ہماری ویب کے وومن کارنر میں آپ کے لئے بیوٹیشن کا بتایا ہوا نسخہ موجود ہے بس استعمال کریں اور جلد بازی پر یقین نہ کریں کیونکہ کوئی بھی ٹریٹمنٹ فوری اثر نہیں کرتا بلکہ کچھ درکار ہوتا ہے۔

گردن، گٹھنے، کہنی اور جسم کے دیگر کالے حصوں کو صاف کرنے کی آسان ٹپ:

٭ ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس میں تولیہ ڈال کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر اس تولیے کو جسم کے کالے حصوں پر آرام سے ملیں، یعنی ہلکے ہاتھ سے مساج کرلیں۔

٭ پھر ایک چمچ نمک، چینی، لیموں کا رس اور آلو کا رس مکس کریں اور ان جگہوں پر 20 منٹ تک مساج کریں لیکن مساج اس طرح کریں کہ جلد پر کچھ تناؤ محسوس ہو، یعنی تھوڑا سا زور سے رگڑیں۔

٭ پھر ایک چمچ بیسن، ہلدی، ایلوویرا جیل اور ٹماٹر کے رس کو مکس کرکے اس سے بھی مساج کریں اور 15 منٹ خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے جلد کو صاف کرلیں۔

نوٹ:

اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں لیکن کبھی بھی دھوپ سے آنے کے بعد استعمال نہ کریں کیونکہ سورج سے جھلسی ہوئی جلد پر فوری طور پر لیموں یا ٹماٹر لگانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا لہٰذا آپ رات یا شام میں کسی بھی وقت کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Dark Neck Or Finger Whitening Tips

Dark Neck Or Finger Whitening Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dark Neck Or Finger Whitening Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.