دانے چلے گئے پر نشان چھوڑ گئے ایسے فیس پیک جو مہنگی کریموں جیسے رزلٹ گھر پر ہی دیں، جانیں ان کو بنانے کے طریقے

image

سیاہ دھبے جلد کا ایک عام مسئلہ بن چکے ہیں کیونکہ ایکنی کے بعد اکثر چہرے پہ داغ رہ جاتے ہیں، اسکے علاوہ باہر جاتے وقت سن اسکرین نہ لگانے سے بھی سیاہ دھبے پڑ سکتے ہیں جو ہماری خوبصورت اسکن کو بدنما دکھاتے ہیں۔

اسی لئے آج ہم آپ کو کچھ قدرتی فیس پیک بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کی جلد صاف اور چمکدار ہوجائے گی.

بادام فیس پیک:

جلد کے سیاہ دھبوں کو دور کرنے کے لیے بادام بہت مفید ہے۔ بادام کو ایک پیالے میں رات بھر بھگو دیں پھر اگلی صبح بادام کی کھال کو نکال کر پیس لیں اور پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو گاڑھا بنانے کے لیے اس میں چند قطرے شہد اور صندل پاؤڈر ڈالیں۔ ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور انہیں نشان زدہ جگہوں پر 15 منٹ لگا رہنے دیں۔ اس ماسک کو ہفتے میں 2-3 بار استعمال کریں۔

دودھ اور شہد:

دودھ جلد کو چمکانے اور سفید کرنے کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور شہد جلد کی اچھی نشونما کا کام کرتا ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ چند کھانے کے چمچ دودھ میں شہد کے چند قطرے شامل کریں اور اس پیسٹ کو ان جگہوں پر لگائیں جہاں پر سیاہ دھبے ہیں اور اس کو چہرے پر کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں۔ یہ پیک اگر مستقل بنیادوں پر استعمال کیا جائے تو آپ کی خوبصورتی کو واپس لانے میں مدد ملے گی۔

ہلدی:

یہ فیس پیک سیاہ دھبوں، جلد کی ناہموار ٹون اور پگمنٹیشن کے مسائل کے لیے بہت موثر ہے۔ آپ کو ایک کھانے کے چمچ ہلدی پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس ڈالنا ہے۔ لیموں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور سیاہ دھبوں سے مؤثر طریقے سے لڑتا ہے۔ اس سے گاڑھا پیسٹ بنائیں اور اپنے سیاہ دھبوں پر لگائیں۔ اس ماسک کو 15-20 منٹ تک لگا کے رکھیں پھر منہ دھو لیں۔ یہ خیال رکھیں کہ اس پیک کو استعمال کرنے کے بعد دھوپ میں نہ نکلیں اور نہ ہی صابن کا استعمال کریں۔

بیسن:

بیسن جلد کو اچھی طرح صاف کرنے کے ساتھ سیاہ دھبوں اور مردہ خلیات کو دور کرتا ہے اور چہرے پر خوبصورت چمک پیدا کرتا ہے. بس چند کھانے کے چمچ بیسن لیں اس میں ٹماٹر کا گودا اور ایلوویرا جیل ڈال کر مکس کرلیں اور گاڑھا پیسٹ بنانے کے بعد اس کو چہرے پر لگائیں اور اس وقت تک رکھیں جب تک کہ یہ اچھی طرح خشک نہ ہو جائے۔ پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

آلو:

آلو میں شامل قدرتی بلیچنگ ایجنٹ سیاہ دھبوں کو ہلکا کرتے ہیں اور جلد کی رنگت کو ہموار کرتے ہیں۔ فیس پیک بنانے کیلیئے آپ کچے اور ابلے ہوئے دونوں آلو استعمال کر سکتے ہیں۔ آلو کو چھیل کر پیس لیں اس میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس پیک کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں۔ اسے اچھی طرح دھو لیں اور اس پیک کو ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Dark Spots Face Pack

Dark Spots Face Pack - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dark Spots Face Pack. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.