کیا سورج کی دھوپ اور تپش نے آپ کے ہاتھوں کو بھی کالا کردیا؟ تو اب کریں گھر میں اپنے ہاتھوں پر بلیچ وہ بھی کچن میں رکھی ان چیزوں سے

image

گرمیوں میں جہاں چہرے کے رنگ کا برا حال ہوجاتا ہے وہیں ہاتھوں کا رنگ بھی سورج کی تپش اعر دھوپ سے محفوظ نہیں رہ پاتا، چہرے کے مقابلے ہاتھوں کا رنگ زیادہ تیزی سے خراب ہوتا ہے اور جلدی سے صاف بھی نہیں ہوتا۔ ایسے میں ہم میں سے اکثر لوگ نقصان دہ پروڈکٹ خریدتے ہیں جو عام طور پر بلیچنگ کریمیں ہوتی ہیں۔ جو وقتی طور پر تو رنگ صاف کردیتی ہیں لیکن اندر سے اسکن کو خراب کردیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گھریلو بلیچنگ کریمیں ایک بہترین اور موثر متبادل ہیں۔

دھوپ سے کالے ہوئے ہاتھوں کو گھر میں گورا اور صاف کرنے کیلیئے ان چیزوں کا استعمال کریں۔

مسور کی دال:

مسور کی دال یا لال دال باورچی خانے کا ایک عام جزو ہے جسے آپ اپنے دھوپ سے کالے ہاتھوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ بھیگی ہوئی مسور کی دال کو مکسچر میں ڈال کر باریک پیسٹ بنا لیں (دال کو رات بھر بھگو کے رکھیں)۔ اس پیسٹ میں ٹماٹر کا رس اور ناریل کا تیل شامل کریں، ہاتھوں پر لگا کر خشک ہونے کے بعد دھو لیں۔

صندل کا بُرادہ/ پاؤڈر اور لیموں کا رس:

صندل کا پاؤڈر جلد کے بہت سے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس میں لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں، اب اسے ہاتھوں اور بازوؤں پر لگائیں۔ آپ اس مکسچر میں کچھ دہی بھی شامل کر سکتے ہیں۔

دہی کا استعمال:

اگر آپ اوپر دی گئی کسی بھی بلیچنگ کریم یا پیک کو تیار کرنے میں بہت سستی محسوس کر رہے ہیں، تو آپ اپنے بازوؤں پر کچھ ٹھنڈا دہی (سادہ) لگا سکتے ہیں اور اسے خشک ہونے تک چھوڑ سکتے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ بہتر نتائج کے لیے آپ دہی میں لیموں کا رس یا ٹماٹر کا رس بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کھیرا، بیسن اور ایلوویرا:

کھیرے کے گودے میں بیسن، لیموں کا رس اور ایلو ویرا جیل ڈآل کر مکس کریں تاکہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور بازوؤں پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔ کھیرا اپنی ٹھنڈک اور سکون بخش خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے یہ ایک طاقتور جز بھی ہے جو جلد کی چمک کو فروغ دیتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Dhoop Se Kale Hatho Ko Gora Karne Ka Tarika

Dhoop Se Kale Hatho Ko Gora Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dhoop Se Kale Hatho Ko Gora Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.