کچن سے لے کر خوبصورتی تک، ڈسپرن کی گولی کے ایسے فائدے جو ہر خاتون کو لازمی پتہ ہونے چاہیئے

image

ڈسپرن کی گولی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، بچے تو اسے پانی میں گھول کر جوس کے طور پر پیتے ہیں، یہ صرف ایک درد بھگانے والی گولی نہیں ہے، ہم نے اس سے قبل بھی ہماری ویب میں آپ کو ڈسپرن کی گولی کے کئی فائدے بتائے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس گولی کے سب ہی فائدے بتا رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ آپ بھی 5 روپے کی گولی سے بڑے فائدے حاصل کریں اور خرچوں سے بچ جائیں۔

ایکنی:

اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے چہرے دانوں سے بھرے ہوتے ہیں جو نہایت برے لگتے ہیں۔ پھر جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو اس کے داغ آپ کے چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کے اس مسئلے کا ایک حل لائے ہیں جو کہ ان دانوں کو نہ صرف خشک کر دے گا بلکہ دانوں کے ختم ہونے کے بعد اس کے داغ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چاہے یہ دانے کسی قسم کے بھی ہوں ان میں پیپ والے دانے بھی شامل ہیں۔

استعمال: ​

* ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو چور کر کے پاؤڈر بنالیں۔

* پھر اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔

* اب یہ مکسچر لگانے کے لیے تیار ہے۔

* چہرے کو دھولیں اور خشک کرلیں۔

* پھر چہرے پر ڈسپرین کا مکسچر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔

* پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔

* اب کوئی بھی لوشن لگالیں۔

* اگر تو آپ اس کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں اور اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانہ خشک نہ ہوجائے۔

کپڑے دھوتے وقت: ​

کپڑے کتنے ہی اچھے اور مہنگے ڈٹرجنٹ سے کیوں نہ دھو لیں ضدی داغ تو پھر بھی کہیں نہ کہیں رہ ہی جاتے ہیں اس بات کا اندازہ تو آپ کو خود بہتر ہوگا۔ مگر ضدی سے ضدی داغ ختم کرنے کا ایک اور شاندار طریقہ بھی موجود ہے۔ اور وہ خاص طریقہ ہے ڈسپرین کی صرف اور صرف تین گولیاں۔ ڈسپرین کی گولی عام سر درد میں استعمال ہونے والی ایک عام سی گولی ہے لیکن اس کے اور بھی کئی بہترین فوائد ہیں۔ چلیں ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ اس نسخے کو استعمال کریں۔۔

ٹپ: ​

* کپڑوں کو مشین میں ڈالنے سے پہلے جب آپ سرف ڈالتی ہیں تو اس کے ساتھ ہی تین ڈسپرین کی گولیاں پیس کر اس میں ڈال دیں۔ * اور کچھ دیر کے لیے اس کو پانی میں بھیگنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گھل جائیں۔ * اور اگر آپ ہاتھ سے کپڑے دھوتی ہیں تو بھی کپڑے بھگونے سے پہلے پانی میں پیس کر ڈسپرین کی تین گولیوں کو ڈال کر بھگوئیں۔ * اس طریقے سے آپ خود واضح فرق دیکھیں گی کہ کپڑوں کے ضدی سے ضدی داغ بغیر رگڑے بھی ختم ہو جائیں گے۔ * اور آپ کے کپڑے بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔

بالوں کی خشکی: ​

بالوں میں خشکی ہو جائے تو ہر وقت ایک بے چینی سی رہتی ہے اور خواتین کہیں تقریب میں بال کھول کر بھی نہیں جاسکتی ہیں، ایسے میں آپ کو چاہیئے ڈسپرن کا بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں:

٭ ایک ڈسپرن کی گولی کو پانی میں گھولیں اور اس کو بالوں میں لگا کر کچھ دیر چھوڈ دیں اور سادے پانی سے دھو کر خشک کرلیں، پھر ایک دن تک بالوں میں تیل لگائیں اور اگلے روز دوبارہ بالوں کو اسی گولی سے دھوئیں، یہ عمل ایک ہفتے میں 3 دن کریں، خشکی بھی ختم ہو جائے گی اور سکری بھی نہیں رہے گی۔

صابن سے خارش: ​

اکثر لوگوں کو صابن کے استعمال سے خارش ہوجاتی ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ پانی میں دو گولی ڈسپرن اور ایک چمچ لیکوئیڈ صابن شامل کریں اور اس سے نہائیں، آپ لوگوں کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔

آئل کے نشان: ​

اکثر چولہے پر آئل جم جاتا ہے یا پھر دیواروں پر آئل کے نشان پڑ جاتے ہیں، ایسے میں ایک ڈسپرن کی گولی کو پانی میں ڈپ کرکے دیواروں پر اور چولہے پر رگڑیں، سارا آئل صاف ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Disprin Ke 5 Fayde

Disprin Ke 5 Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Disprin Ke 5 Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.