دعوت میں جانے سے پہلےچہرہ کیسے چمکائیں؟ اب کریں فوری اور آسان فیشل جس سے آپکا چہرہ چاند کی طرح چمکے گا

image

کہیں بھی جانا ہو یا کوئی بھی فنکشن ہو خواتین کی تیاری پہلے سے ہی شروع ہوجاتی ہے، چہرے سے لے کر کپڑے جوتے تک سب کچھ انھیں اچھا چاہیئے ہوتا ہے۔ اب بار بار تو پارلر جانا آسان نہیں ہے نہ ہی اتنا کیمیکل چہرے پہ لگانا، اسلیئے آج ہم لائے ہیں آپ کیلیئے انسٹنٹ فیشل کرنے کا طریقہ جس سے آپکے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق لوٹ آئے گی۔

مِلک پالش:

سب سے پہلے جو بھی فیس واش یا صابن آپ استعمال کرتی ہیں اس سے منہ دھو کر چہرہ خشک کرلیں، اسکے بعد کچے دودھ میں روئی ڈُبو کر اس سے چہرہ اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ پورز میں چھپی باریک مٹی اور ڈیڈ اسکن سیل بھی ہٹ جائیں۔

جو کا آٹا:

اب چہرے کی اسکربننگ کیلیئے دو چمچ جو کا آٹا (اوٹس پیس کر) اگر یہ نہ ہو تو چکّی کا آٹا بھی لے سکتے ہیں، اس میں چکنی جلد والے دودھ اور خشک جلد والے عرقِ گلاب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس سے چہرے کا اسکرب کریں ہلکے ہاتھوں سے۔ یاد رکھیں چہرے کو رگڑنا نہیں ہے اس سے اسکن ڈسٹرب ہوجاتی ہے۔

چقندر سے مساج:

مساج کریم بنانے کیلیئے آپکو چاہیئے ایک بڑا چمچ دہی (اسکا اضافی پانی کپڑے سے چھان لینا ہے) اور ایک سے دو چمچ چقندر کا رس، ان دونوں کو ملا کر کریم بنالیں اور اب اچھے سے ہلکے ہاتھوں کے ساتھ چہرے کا مساج کریں۔ اس سے آپ کے چہرے پر گلابی نکھار آئے گا اور جلد چمکے گی۔

اسکے آگے کیا کرنا ہے کیسے کرنا ہے اس کے لیئے اسٹیپ آپ ویڈیو میں دیکھ کہ فالو کر سکتی ہیں

You May Also Like :
مزید

Diy Facial At Home

Diy Facial At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Diy Facial At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.