کیا آپ بال ری باؤنڈنگ کروانے کا سوچ رہی ہیں؟ تو رکیئے! پارلر کے بجائے گھر میں کریں اپنے بال سیدھے، جس سے بال بڑھیں گے زیادہ جھڑیں گے کم

image

ہمارے یہاں خواتین کو اپنے بالوں پر نت نئے تجربات کرنے کا بہت شوق ہے، اگر ان کے بال سیدھے ہیں تو کرل یعنی گھنگرالے کرنے ہونگے اور اگر کرل یا باؤنسی ہیئر ہیں تو انھیں سیدھے کرنے ہونگے۔ اور اس کے لیئے خواتین پارلر جا کے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں جن میں بہت سا کیمیکل ہوتا ہے، جو ان کے بالوں کو کچھ عصے کیلیئے سیدھا تو کردیتا ہے لیکن بعد میں یہ بال کو خراب کرنے اور ان کے جھڑنے کا سبب بنتا ہے۔

اسی لیئے بہت سی خواتین یہ ٹریٹمنٹ کروانے سے کتراتی ہیں۔ تو آیئے اپنی انھی بہنوں کے ساتھ آج ہم شئیر کرتے ہیں گھر بیٹھے بالوں کو سیدھا اور خوبصورت بنانے کا ایسا طریقہ جو بالوں کی نشونما کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں چمک بھی پیدا کرئے۔

ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ:

آج کی ریمیڈی بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے پریشر کُکر تا کہ یہ جلدی تیار ہوجائے

۔ سب سے پہلے دو بڑے چمچ چاول (اچھے سے دھو کر) اور ایک چقندر کاٹ کر کُکر میں ڈال دیں

۔ اب اس میں کافی پاؤڈر ڈال کر ایک سے دیڑھ گلاس پانی شامل کریں اور 2 سیٹی پر کُکر کو چڑھا دیں

۔ جب یہ پک جائے تو نکال کر گرینڈ کر لیں اور پیسٹ بنا کر کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں

لگانے کا طریقہ:

۔ جب بھی لگانا ہو تو، بالوں کو نیچے کی طرف جھکا کر انھیں ہلکا گیلا کر لیں

۔ پھراس ماسک کو پہلے جڑوں پر لگا کے مساج کرتے ہوئے نیچے کی جانب پورے بالوں پر اچھے سے لگا لیں

۔ اب بالوں کو باندھ کر شاور کیپ پہن لیں اور اسے 45 منٹ تک لگا رہنے دیں

۔ بالوں کو ہلکے شیمپو کے ساتھ دھو لیں، پہلے استعمال سے ہی آپ کو بالوں میں فرق نظر آئے گا

You May Also Like :
مزید

Diy Hair Rebonding At Home

Diy Hair Rebonding At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Diy Hair Rebonding At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.