دعوت میں جانا ہے لیکن فیشل کروانے کا وقت نہیں؟ اب ان 3 اجزاء سے بنائیں بہترین فیس پیک، جو دے فیشل والی چمک منٹوں میں

image

خواتین کو ہمیشہ خوبصورت دکھنے کی خواہش ہوتی ہے، اور کیوں نہ ہو اچھا دکھنا ان کا حق ہے۔ لیکن خوبصورتی کبھی بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی اس کے لیئے محنت کرنی پڑتی ہے اپنے آپ کو نکھارنا پڑتا ہے اور ساتھ ساتھ جلد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

پارٹی یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں یا گھر والوں کی طرف سے آخری لمحات میں معلوم چلنا خواتین میں خوف و ہراس کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔ کیونکہ آپ پریشان ہوجاتی ہیں کہ کیا پہننا ہے اور دوسرا آپ کی جلد اتنی اچھی نہیں لگ رہی ہے۔ اسلیئے اگر آپ دعوت میں جانے سے پہلے فیس کو چمکانا چاہتی ہیں تو آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک بہترین فیس پیک ریمیڈی، جو منٹوں میں چہرے کو خوبصورت اور چمکدار بنادے گی۔

صرف 3 اجزاء سے بنا فیس پیک:

۔ ٹماٹر کا رس 1 کھانے کا چمچ

۔ میش شدہ کھیرا 1 کھانے کا چمچ

۔ میشڈ پپیتا 1 کھانے کا چمچ

ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔ اسے 30 منٹ تک چہرے پر رکھیں اور جوس کو جلد میں پوری طرح جذب ہونے دیں۔ پھر اسے دھو لیں اور اسکے بعد آپ اپنا میک اپ کریں۔ اس سے جلد نرم محسوس ہوتی ہے اور میک اپ کے لیے بہترین بنیاد بن جاتی ہے۔

اگر آپ کو ٹماٹر سے الرجی نہیں ہے تو یہ پھل مہاسوں پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے کیونکہ یہ وٹامن سی، اے اور کے سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ چہرے پر تیل کی پیداوار کو کنٹرول کر سکتا ہے اور جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹا کر آپ کی جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔

کھیرا پھیکی اور خشک جلد میں مدد کرتا ہے اور آپ کو فوری چمک دیتا ہے۔ دوسری طرف، پپیتا ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے، جو جلد کے بہت سے مسائل کا مقابلہ کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Diy Instant Glow Face Mask

Diy Instant Glow Face Mask - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Diy Instant Glow Face Mask. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.