سردیوں میں رنگ کالا پڑ جاتا ہے؟ تو اب کینو کے چھلکوں سے گھر بیٹھے یہ فریش لوشن بنائیں، جو نکھار کے ساتھ مہنگی کریموں کا خرچہ بھی بچائے

image

آج وومن کارنر آپ کو کینو کے چھلکوں سے لوشن بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں، جس سے آپ سردیوں میں اپنی جلد کی خفاظت کرسکتی ہیں۔

کینو (نارنگی) ایک ایسا پھل ہے جو قدرت کے خزانے سے مالا مال ہوتا ہے، ایک طرف جہاں اسے کھانے کے بے شمار فائدے ہیں وہیں دوسری طرف یہ نسوانی حسن میں اضافے کے بھی کام آتا ہے۔ پورا سال مارکیٹوں میں آرنج فلیور کے لاتعداد پروڈکٹس فروخت ہوتے ہیں کیونکہ یہ اسکن وائٹننگ کے طور پر بہترین سمجھا جاتا ہے۔

مارکیٹ پروڈکٹس چونکہ مہنگے ہوتے ہیں اسلیئے کافی لوگ اسے خرید نہیں پاتے، اور کچھ خواتین کیمیکلز کی وجہ سے نہیں لیتی ہیں۔ تو آج دونوں طرح کی خواتین کیلیئے پیش ہے گھر میں کینو کا لوشن بنانے کا طریقہ، جو سردیوں کے موسم میں خشکی سے آپکی جلد کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اسے صاف، چمکدار اور بے داغ بھی بنائے۔

کینو کے چھلکوں سے لوشن بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے کینو کو چھیل کر اس کے چھلکوں کو لمبائی میں کاٹ لیں، کینو کے تازے چھلکے لینے ہیں

۔ ان چھلکوں کو گرینڈر میں ڈالیں اور اس میں تھوڑا سا کینو کا جوس شامل کریں اور پیس لیں

۔ جوس اتنی مقدار میں لیں کہ بس وہ گرینڈ ہوجائے، زیادہ نہیں ڈالنا ہے

۔ اب بادام کا تیل لیں اور ایک بوتل میں اسے اور کینو کے مکسچر دونوں کو برابر مقدار میں ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں، لوشن تیار ہے

۔ اسے استعمال سے پہلے ہلائیں پھر لگائیں

You May Also Like :
مزید

Diy Orange Peel Lotion

Diy Orange Peel Lotion - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Diy Orange Peel Lotion. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.