کیا آپ بھی دو منہ والے بالوں سے پریشان ہیں؟ ایسے بالوں کو سیدھا کرنے کی کچھ ایسی بیوٹی ٹپس جو ہر لڑکی کے کام آئیں

image

عورت کی خوبصورتی کا راز اس کے بالوں میں پوشیدہ ہوتا ہے اگر کسی کے بال اچھے لمبے اور گھنے ہیں تو اسکی خوبصورتی نکھر جاتی ہے جبکہ دوسری جانب اگر کسی کے بال روکھے اور بے جان ہیں تو اسکی شخصیت ماند پڑجاتی ہے۔ لمبے بال جہاں خوبصورتی کی علامت ہیں وہیں لمبے بال والی لڑکیوں کو اکثر دو منہ کے بالوں کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے کیونکہ لمبے بال خاص توجہ مانگتے ہیں پر آج کل کی مصروف زندگی میں یہ کام ذرا مشکل ہے۔ اسی کے ساتھ ہم اپنے کھانے پینے کا بھی صحیح سے دھیان نہیں رکھتے جسکی وجہ سے ہمارے بال روکھے، بے جان اور دو منہے ہوجاتے ہیں۔

بالوں کو کٹوانے یا ٹرم کروانے کو اکثر دو منہے بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد ذریعہ سمجھا جاتا ہے، لیکن در حقیقت یہ صرف ایک عارضی حل ہے۔ اسلیئے آج ہم آپکو بتائیں گے دو منہ بالوں کو ختم کرنے کے کچھ گھریلو طریقے اور ان سے بچنے کی تدابیر۔

دو منہ بال ہونے کی اہم وجوہات:

۔ ضرورت سے زیادہ بالوں پر گرم آلات کا استعمال

۔ بالوں کو صحیح سے کنڈشنر نہیں کرنا

۔ بہت زیادہ کیمیکل والے شیمپو اور مصنوعات کا استعمال

۔ سورج کی تپش

۔ بالوں کو رنگوانا

۔ کیمیائی علاج

۔ غذائی اجزاء کی کمی

چند آسان گھریلو علاج:

۔ 2 چمچ زیتون کے تیل میں 1 چمچ شہد ملا کر 1 انڈے کی زردی کو پھینٹ لیں پھر اس کی مالش بالوں پر کریں۔ تقریباً 30 منٹ تک سر کو شاور کیپ سے ڈھانپیں۔ اپنے بالوں کو دھونے کے لیے ہلکا شیمپو استعمال کریں۔

۔ سرسوں کا تیل، ارنڈی کا تیل اور زیتون کا تیل ایک ایک چمچ لیکر ایک چھوٹے برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

۔ 4 چمچ دہی لیں، اس میں ایک پورا انڈا، ایک پکا ہوا کیلا شامل کرکے گاڑھا ماسک بنالیں ۔ بالوں کو مضبوط بنانے اور دو منہ ہونے سے بچانے کے لیے اب اسے سر کی جڑوں میں اچھے سے لگائیں۔ 40 منٹ تک رکھیں اور ہلکے شیمپو سے بال دھولیں۔

۔ تازہ ناریل کے دودھ اور ایک انڈے کی سفیدی شامل کرتے ہیئر پیک بنائیں پھر اسے بالوں کے سِروں پر لگائیں (آپ اسے جڑوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں)۔ ایک گھنٹے کے لیے رکھیں، اور پھر ہلکے شیمپو سے دھولیں۔

۔ اپنے بالوں اور جڑوں پر قدرتی شہد لگائیں۔ اسے تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے اپنے بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر کسی انتہائی ہلکے شیمپو سے اپنے بال دھولیں۔

۔ پکے ہوئے پپیتے کے چند ٹکڑوں کو میش کریں اور اس گودے کو براہ راست بالوں کی پٹیوں پر لگائیں۔ اسے ایک گھنٹے تک رہنے دیں اسکے بعد سادے پانی سے دھولیں۔

احتیاطی تدابیر:

۔ گھر سے نکلتے وقت ہمیشہ اپنے بالوں کو ڈوپٹے یا اسکارف سے ڈھاک کر نکلیں۔

۔ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید

Do Mohe Ke Balon Ka Ilaj

Do Mohe Ke Balon Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Do Mohe Ke Balon Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.